راؤ افتخار بھی جنوبی افریقہ جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین پیش رفت میں تیز بولر راؤ افتخار بدھ کو جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔ راؤ افتخار سے قبل شعیب اختر، شبیراحمد اور اظہرمحمود کو جنوبی افریقہ بھیجا گیا جن میں سے شعیب اختر اور شبیراحمد ان فٹ ہوکر وطن واپس بھی آ چکے ہیں۔ راؤ افتخار کو تین روز قبل جنوبی افریقہ بھیجنے کا اشارہ ملا تھا لیکن اچانک انہیں روک کر آل راؤنڈر اظہرمحمود کو روانہ کر دیا گیا تھا جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اپنی کارکردگی کے بارے میں کوچ باب وولمر کو ای میل کی تھی۔ تاہم اظہرمحمود کی روانگی کے بعد اب راؤ افتخار کو بھی جنوبی افریقہ بھیجا جارہا ہے۔ راؤ افتخار بدھ کو روانہ ہوں گے۔ اس روز پاکستانی ٹیم تیسرا ون ڈے میچ کھیل رہی ہوگی جس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ تین میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ 26 سالہ راؤ افتخار نے پاکستان کی طرف سے 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں وہ ایک ٹیسٹ بھی کھیلے ہیں جس میں انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی ہے۔ | اسی بارے میں کرکٹ: شکست کے بعد چناؤ پر تنقید05 February, 2007 | کھیل اظہر جنوبی افریقہ جانے کے لیے تیار04 February, 2007 | کھیل سنچورین: جنوبی افریقہ کی جیت04 February, 2007 | کھیل ٹوئنٹی 20 ، پاکستان کی شکست 02 February, 2007 | کھیل شبیر احمد’اچانک‘ فٹ ہو گئے29 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی28 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||