BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 15:43 GMT 20:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمیع، اظہر، سلمان ریزرو کھلاڑی

شاہد نذیر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد واپس بھیج دیا گیا تھا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے عالمی کپ کے لیے پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں فاسٹ بالر محمد سمیع، شاہد نذیر، اظہر محمود، سلمان بٹ اور ذوالقرنین حیدر شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے عالمی کپ کے لیے جس پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا اس میں تین فاسٹ بالروں شعیب اختر،محمد آصف اور عمر گل کی شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ریزرو کھلاڑیوں میں تین فاسٹ بالروں کو شامل کیا گیا ہے۔

محمد سمیع جو کہ پندرہ رکنی ٹیم کے لیے تو سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے تھے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم میں شامل تھے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ان فٹ ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ تو رہے لیکن کسی ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

میڈیم فاسٹ بالر شاہد نذیر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد واپس بھیج دیا گیا تھا لیکن اب انہیں ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اظہر محمود کو، جنہیں عالمی کپ کے لیے تیس کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا، تیرہ فروری کو پی سی بی کی درخواست پر لیگ سپنر منصور امجد کی جگہ آئی سی سی نے شامل کر لیا۔

اظہر محمود کو لیڈنگ فاسٹ بالرز کے ان فٹ ہونے کے سبب جنوبی افریقہ بھیجا گیا لیکن وہ کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

کافی عرصے سے آؤٹ آف فارم اوپنگ بلے باز سلمان بٹ نے اس بار ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر لیے گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر ذوالقرنین کی شمولیت کامران اکمل کی گرتی ہوئی فارم ہو سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد جمعرات کو پاکستان واپس پہنچ رہی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق پندرہ رکنی سکواڈ کے ڈوب ٹیسٹ سولہ فروری کو کیے جائیں گے تاہم اس موقع پر شعیب اختر کا ڈوپ ٹیسٹ ممکن نہیں کیونکہ وہ طبی معائنے کے لیے لندن میں ہیں۔

ایک طرف کھلاڑیوں کی فٹنس درست نہیں تو دوسری جانب دو فاسٹ بالرز محمد آصف اور شعیب اختر پر دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کا خدشہ ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ان پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں کون کون عالمی کپ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد