BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 March, 2007, 16:32 GMT 21:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپیڈ کے ریمارکس پر پی سی بی ناراض

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلکم سپیڈ کے ریمارکس پر احتجاج کیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان کشیدہ تعلقات ایک بار پھر منظرعام پر آگئے ہیں اور اس مرتبہ اس کا سبب شعیب اختر اور محمد آصف کا ڈوپنگ معاملہ بنا ہے۔

اس ضمن میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم سپیڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے الفاظ منظر عام پر آئے ہیں۔


آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم سپیڈ نے ایک بیان میں اس بات پر شدید مایوسی ظاہر کی ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود محمد آصف اور شعیب اختر بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے رہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ ڈوپ ٹیسٹ کا طریقہ کار بھی اختیار کیا ہے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ کے لئے کہا جاسکے گا۔

عام خیال یہ ہے کہ آئی سی سی نے یہ طریقہ شعیب اختر اور محمد آصف کو گرفت میں لینے کے لیے اختیار کیا تھا تاہم دونوں بولرز ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ اس کی وجہ ان کی فٹنس بتائی گئی ہے لیکن اکثر سینیئرکھلاڑی اسے ڈوپنگ قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےسربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف کے بارے میں میلکم سپیڈ کا بیان غیرضروری اور غیرذمہ دارانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی اینٹی ڈوپنگ پالیسی کے تحت ان بولرز کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کی سزا دی تھی۔ ان دونوں کو اپیل کا حق دیاگیا تھا اور ایک غیرجانبدار اپیل ٹریبونل نے ان کی سزا ختم کی۔ خود آئی سی سی شعیب اختر اور محمد آصف کو بری کیے جانے کی قانونی حیثیت تسلیم کرچکی ہے۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں آئی سی سی کے صدر پرسی سون کو خط تحریر کیا ہے جس میں میلکم سپیڈ کے ریمارکس پر احتجاج کیا گیا ہے۔

اوول ٹیسٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے کشیدہ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں جو ایلیٹ پینل سے امپائر ڈیرل ہیئر کے اخراج پر منتج ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد