BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 February, 2007, 15:24 GMT 20:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعیب،آصف کے بغیرکامیابی مشکل‘

انضمام الحق
ورلڈ کپ کے دوران چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا: انضمام الحق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے تسلیم کیا ہے کہ اگر شعیب اختر اور محمد آصف ٹیم کے ساتھ نہ جا سکے تو ٹیم کے جیتنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

عالمی کپ کے لیے لگائے گئے کیمپ کے خاتمے پرانضمام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ٹیم اپنی پوری قوت سے میدان میں اترتی ہے تو اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور یہ دونوں ہمارے سٹرائک بالر ہیں، وکٹیں لیتے ہیں اور میچ کا نقشہ بدل دیتے ہیں۔اگر یہ نہیں کھیلیں گے تو یقیناً چانسز کم ہو جائیں گے۔

کیا یکم مارچ کوپاکستان کی ٹیم ان دونوں بالرز کے بغیر تیرہ کھلاڑیوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی یا پندرہ کھلاڑی جائیں گے اس سوال کے جواب میں انضمام نے کہا کہ ٹیم نے راستے میں انگلینڈ رکنا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ دونوں بالرز ٹیم کے ساتھ ہی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فٹ ہیں صرف ڈاکٹرز نے یہ طے کرنا ہے کہ یہ سو فیصد کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں تاکہ عالمی کپ کے دوران انہیں کوئی تکلیف نہ ہو جائے۔

انضمام نے کہا کہ اس عالمی کپ میں ان کی کوشش ہو گی کہ وہ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ٹیم کے جیتنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی کپ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

شیعب اختر، محمد آصف
شعیب اختر، محمد آصف کوڈوپنگ الزامات کا سامنا ہے

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی کپ میں ان کے کھلاڑی بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کسی بھی ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے مسلسل اچھی کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کو احساس ہے کہ فیلڈنگ ٹورنامنٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انضمام کے مطابق ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھا جا سکتا البتہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ایسی ٹیمیں ہیں جو کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں ان کے خلاف محتاط ہو کر کھیلنا ہو گا۔

پاکستان کی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلنے کے حالات اور وکٹیں ایشین ممالک کی طرح ہیں اس لیے ایشین ٹیموں کو اس کا فائدہ ہو گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کا تعلق فٹنس سے ہے اور فٹنس کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں ٹریننگ، ڈائٹ اور آرام۔ اگر ایک چیز بھی نہ مل سکے تو کھلاڑی مکمل فٹ نہیں رہ سکتا اور آج کل کرکٹ اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام کا وقت ہی نہیں ملتا یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور دوسرے کرکٹ کھیلنےوالے ممالک کے زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد