BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 March, 2007, 22:44 GMT 03:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وارم اپ میچ میں پاکستان کی فتح
عمران نذیر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے
کرکٹ کے عالمی کپ سے قبل منگل کو ہونے والے ’وارم اپ‘ میچوں میں پاکستان نے کینیڈا کو ستتر اور بھارت نے ہالینڈ کو ایک سو بیاسی رنز سے ہرا دیا ہے۔

پاکستان نے ٹرینیڈاڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے اڑتالیس اووروں میں دو سو چوہتر رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ اور کامران اکمل نے نصف سنچریاں بنائیں۔

کینیڈا جیسی ٹیم کے خلاف بھی کھیلتے ہوئے پاکستان کے بلے باز ابتدا میں مشکلات کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کی پہلی ووکٹ صرف بائیس کے سکور پر گری جب یونس خان صرف گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ساٹھ کے مجموعی سکور پر پاکستان کے دوسرے اوپنر عمران نذیر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اگلی پاکستان کو فوراً ہیں مزید دو ووکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا جب محمد یوسف چونسٹھ اور شعیب ملک چھیاسٹھ کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو کر پویلین میں لوٹ گئے۔

اس موقع پر کپتان انضمام الحق نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر سکور کو ایک سو انسٹھ تک پہنچا دیا۔ اس فوراً ایک سو ساٹھ کے مجموعی سکور پر شاہد آفریدی کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہو گئے۔

اس مرحلے پر محمد حفیظ اور کامران اکمل نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ کامران اکمل نے چھپن رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اظہر محمود صرف تیئس رنز بنا سکے۔

کینیڈا کی ٹیم پاکستان کے دو سو چوہتر رنز کا پیچھا کرتے ہوئے صرف ایک سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بولر محمد حفیظ رہے انہوں نے صرف تین اعشاریہ تین اوور میں تین ووکٹیں حاصل کئیں۔ راؤ افتخار انجم نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اظہر محمود نے چھ اوور میں چوبیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی ٹیم نے تندولکر اور ڈراوڈ کی نصف سنچریوں کی بدولت اپنے مقررہ پچاس اوور میں تین سو رنز بنائے۔ ڈراوڈ نے چوہتر اور تندولکر نےاکسٹھ رنز بنائے۔

بھارت کے تین سو رنز کے جواب میں ہالینڈ کی ٹیم صرف ایک سو اٹھارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے یوران نے چار ووکٹیں حاصل کئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد