BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 April, 2007, 13:56 GMT 18:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر
ڈی ویلیئرز کی بہترین بیٹنگ
ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں میں اپنی پہلی سینچری بنائی
سپر ایٹ مرحلے کے گرینیڈا میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسانی سے ویسٹ انڈیز کو 67 رنز سے ہرا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ڈی ویلیئرز کے 146 رنز کی بدولت 356 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح 67 رنز سے ہار گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے عالمی کپ میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر پائی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ساروان نے سب سے زیادہ سکور کیا لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے اور نتینی کے گیند پر پولاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ڈیرن پاول 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ژاک کیلیس
ژاک کیلیس نے اپنی بہتر فارم برقرار رکھی

ساروان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بڑا بیٹسمین اچھا سکور نہیں کر پایا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا گیا۔ پانچ کے سکور پر ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ گری جب چندرپال چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ سمتھ کی تھی جو 33 رنز بنا پائے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گیل تھے جو 32 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان برائن لارا نے احتیاط سے کھیلنا شروع کیا لیکن ژاک کیلیس نے بیسویں اوور میں لارا کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 21 رنز بنائے۔ اس طرح اتنا بڑا سکور حاصل کرنے کے لیے جن بیٹسمینوں سے امید تھی وہ پویلین واپس چلے گئے اور ذمہ داری ٹیل اینڈرز پر آن پڑی جنہوں نے اگرچہ ٹارگٹ حاصل نہیں کیا لیکن پھر بھی سکور کو کافی حد تک ٹارگٹ کے قریب کر دیا۔ کولیمور کا آخری گیند پر چھکا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس سے قبل ڈی ویلیئرز کے زبردست 146 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنائے ۔

برائن لارا اور گریم سمتھ
برائن لارا اور گریم سمتھ ٹاس کے وقت میدان میں کھڑے ہیں

ڈی ویلیئرز نے پانچ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 128 گیندوں پر 146 رنز بنائے اور ژاک کیلیس کے ساتھ 171 رنز کی شراکت بنائی۔

یہ ڈی ویلیئرز کی ایک روزہ میچوں میں پہلی سینچری تھی۔ کیلیس بھی 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مارک باؤچر اور ہرشیل گبز نے نہایت سفاکانہ طریقے سے ویسٹ انڈین بولروں کی پٹائی کی اور چھ اوورز میں 86 رنز بنا ڈالے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز نےٹیم میں کورے کولیمور، کیرون پولارڈ اور ڈیون سمتھ کو شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے لوٹس بومین اور انیڈریو ہال کو ٹیم میں واپس بلایا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: اے بی ڈیولیئرز، گریم سمتھ، ژاک کیلیس، اے جی پرنس، لوٹس بومین، مارک باؤچر، شان پولاک، اینڈریو ہال، اے نیل، ایم نتینی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، ایس چندرپال، آر ساروان، برائن لارا، ڈی سمتہ، رامدین، کے پولارڈ، ڈی پاول، آئن بریڈشا، کورے کولیمور۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد