BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 April, 2007, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز کی ہار، تیسری بار
جے سوریا اور جے وردنے کے درمیان 183 رنز کی پارٹنر شپ رہی
گیانا میں عالمی کپ سپر ایٹ مرحلے کے ایک میچ میں سری لنکا نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44.3 اوور میں 190 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کو سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے شکست دی ہے جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانا پڑی۔ یہ ویسٹ انڈیز کی تیسری مسلسل شکست ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز سپر ایٹ مرحلے کے اگلے تین میچ جیت بھی جاتا ہے تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان واضح نہیں ہے۔

اس میچ کی خاص بات جے سوریا کی شاندار سنچری تھی جو انہوں نے چھیاسی گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔انہیں 115 کے سکور پر پاول نے بولڈ کیا۔ جے سوریا نے تین وکٹیں بھی لیں اور انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جے وردنے نے 112 گیندوں پر 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ان کو براوو نے بولڈ کیا۔

سری لنکا کو اننگز کی ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب تھارنگا پاول کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد سنگاکارا کو بریڈ شا نے آؤٹ کر دیا۔

جب جے وردنے جے سوریا کا ساتھ دینے کریز پر آئے اس وقت سری لنکا کے دو کھلاڑی پنتیس رنز پر پویلین واپس جا چکے تھے۔ تاہم جے سوریا اور جے وردنے دونوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور میں 183 رنز کا اضافہ کیا۔

جے وردنے
جے وردنے نے 112 گیندوں پر 82 رنز بنائے

سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی چمارا سلوا تھے جو 23 رن بنا کر سارون کی گیند پر لارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے دلشان نے اننگز کا عمدہ انداز میں اختتام کیا۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بائیس گیندوں پر 39 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

304 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب بیس کے مجموعی سکور پر ملنگا کی گیند پر فرنینڈو نے کرس گیل کا کیچ لیا۔

اس موقع پر رمیش سروان اور چندر پال نے ٹیم کو سہارا دیا۔ رمیش سروان 44 کے انفرادی سکور پر جے سوریا کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ چندر پال اور سروان کے درمیان بانوے رن کی پارٹنر شپ رہی۔

ویسٹ انڈیز کو اس وقت کڑا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان برائن لارا صرف دو رن بنا کر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ براوو کو واس نے بولڈ کردیا۔ سمتھ کوئی رن بنائے بغیر رن آؤٹ ہوئے اور اس سے صرف ایک اوور پہلے مرلی دھرن نے سمیوئلز کو صرف تین کے سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ رام دین دو سکور بنا کر جے سوریا کی گیند پر واس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

چندر پال نے دباؤ میں بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رن بنائے اور پھر ملینگا نے ان کو بولڈ کر دیا۔

میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا کا کہنا تھا ’ہم اس وقت بطور ایک ٹیم اور خصوصاً بیٹنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ ہم زیادہ رن بھی نہیں بنا پا رہے ہیں اور اب تک کے پانچ میچوں میں ہم نے ایک بار بھی 250 کا فگر عبور نہیں کیا۔ اب ہمیں اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنے کی ضرورت ہے‘۔

گیانا میں گراؤنڈ سٹاف نے میدان سُکھانے کے لیے بہت محنت کی

گیانا میں کھیلے جانے والا یہ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا: تھرنگا، جے سوریا، سنگاکارا، چمارا سلوا، جے وردنے، ٹی ایم دلشان، رسل آرنلڈ، چمندا واس، ملنگا، مرلی دھرن اور فرنینڈو ۔

ویسٹ انڈیز: کرس گیل، چندر پال، رام نریش سروان، سیموئلز، براوو، برائن لارا، رام دین، ڈوین سمتھ، جیروم ٹیلر، پاول اور بریڈ شا ۔

 لارا اور فلیمنگاینٹیگا میں مقابلہ
نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تصویروں میں
اپل آؤٹسپر ایٹ کا میچ
سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ: تصویروں میں
کرکٹ کا شیدائیسپر ایٹ مرحلہ
آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز تصویروں میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد