آسٹریلیا کی 103 رنز سے جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹیگا میں ہونے والے سپر ایٹ کے مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 103 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے بالر شروع ہی سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں پر حاوی رہے اور لارا اور رام دین کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ گلین میگرا اور بریڈ ہاگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میزبان ٹیم 45.3 اوور میں 219 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈین ٹیم نے 323 رن کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو شیونرائن چندرپال اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا۔ ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان صرف 11 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب چندرپال شان ٹیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اور پھر 16 کے مجموعی سکور پر کرس گیل کا کیچ میگرا کی گیند پر شین واٹسن نے لے لیا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈین بیٹنگ سنبھل نہ سکی اور سکور میں صرف چار رن کا ہی اضافہ ہو پایا تھا کہ سیموئلز چار کے انفرادی سکور پر میگرا کی گیند پر اینڈریو سمنڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس موقع پر رمیش ساروان کا ساتھ دینے کے لیے برائن لارا کریز پر آئے اور دونوں نے مل کر سکور میں 71 رنز کا اضافہ کیا۔ رمیش ساروان کی وکٹ 91 کے مجموعی سکور پر ہاگ نے لی۔ براوو بھی زیادہ دیر برائن لارا کا ساتھ نہ دے سکے اور 9 کے انفرادی سکور پر میگرا نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ برائن لارا آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ہاگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے فوراً بعد ہاگ نے ڈوین سمتھ کو بھی 9 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ 199 کے مجموعی سکور پر اینڈریو سمنڈز نے جیروم ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ برائن لارا کے بعد رام دین ہی وہ دوسرے بلے باز تھے جنہوں آسٹریلوی بالنگ کا جم کر سامنا کیا۔ انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کی دوسری نصف سنچری صرف 41 گیندوں پر مکمل کی۔ 52 کے انفرادی سکور پر نیتھن بریکن کی گیند پر گلکرسٹ نے ان کا کیچ لیا۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 217 تھا اور صرف دو مزیر رنز کے اضافے کے بعد ویسٹ انڈیز کے آخری کھلاڑی پاول کو ٹیٹ نے ایک تیز یارکر پھینک کر بولڈ کر دیا۔ کولی مور 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ میچ منگل کو مکمل ہونا تھا لیکن بارش کے باعث صرف آسٹریلیا کی اننگز مکمل ہو سکی اور نئے قوانین کے مطابق کھیل کو اگلے دن پر ڈال دیا گیا۔ منگل کو آسٹریلیا کے اوپنر میتھیو ہیڈن نے چودہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 158 رنز بنائے تھے جو کسی بھی آسٹریلوی بیٹسمین کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز تھے۔ ہیڈن نے 158 رنز 143 گیندوں میں بنائے اور یہ ان کی لگاتار دو میچوں میں دوسری سینچری ہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 322 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز: کرس گیل، چندر پال، رام نریش سروان، سیموئلز، برائن لارا، براوو، رام دین، ڈوین سمتھ، جیروم ٹیلر، پاول اور کولی مور۔ آسٹریلیا: گلکرسٹ، ہیڈن، پونٹنگ، کلارک، اینڈریو سمنڈز، مائیکل ہسی، شین واٹسن، ہاگ، نیتھن بریکن، شان ٹیٹ اور میگرا۔ امپائرز: علیم ڈار، اسد رؤف۔ |
اسی بارے میں چندرپال نے آئرلینڈ کو ’روک‘ دیا23 March, 2007 | کھیل ہیڈن کی سینچری، آسٹریلیا کی جیت24 March, 2007 | کھیل انگلینڈ نے کینیا کو آسانی سے ہرا دیا24 March, 2007 | کھیل نیدر لینڈز آٹھ وکٹ سے جیت گیا22 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش’اِن‘ انڈیا ’آؤٹ‘25 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||