بنگلہ دیش’اِن‘ انڈیا ’آؤٹ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار کو عالمی کپ کےگروپ میچوں کے مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش برمودا کو ہرا کر اگلے مرحلے یعنی ’سپر ایٹ‘ ٹیموں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ عالمی کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے اس میچ کی سب سے زیادہ اہمیت انڈیا کے لیے تھی کیونکہ اگر بنگلہ دیش ہار جاتا تو انڈیا عالمی کپ کے اگلے مرحلے یعنی ’سپر ایٹ‘ میں جا سکتا تھا، لیکن بنگلہ دیش کی فتح سے انڈیا بھی عالمی کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ گروب بی کے آخری میچ میں، جسے تاخیر میں شروع ہونے کے بعد بھی بارش کی وجہ سے چار مرتبہ روکنا پڑا، برمودا نے 21 اوورز میں 94 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ڈکورتھ لوئس کےطریقہ کار کے تحت بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے اکیس اوورز میں 96 رنز کا ہدف ملا ہے جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوئینز پارک اوول میں بارش کے باعث کھیل ڈیڑہ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تھا جس کے باعث اووروں کی تعداد کم کر کے اکتالیس کر دی گئی۔ اس کے بعد بارش سے کھیل متاثر ہونے کے بعد اوورز کی تعداد پینتیس کی گئی، تیسری مرتبہ یہ تعداد گھٹا کر 30 اوور کی گئی اور چوتھی مرتبہ بارش تھمنے کے بعد جب برمودا کے بلے باز میدان میں اترے تو اس وقت اوورز کی تعداد مزید کم کر کے اکیس کر دی گئی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے مشرف مرتضےٰ نے دوسرے ہی اوور میں برمودا کے اوپنر سٹیفن آؤٹبرج کو آؤٹ کر دیا تھا۔تیسرے اوور میں مشرفِ مرتضےٰ کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے بورڈن کو بھی محض دو کے ذاتی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ برمودا کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب دوسری جانب سے بالنگ کراتے ہوئے سید راسل نے ڈیوڈ ہمپ کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ بیٹنگ میں برمودا کو ڈیوڈ ہمپ سے خاصی امیدیں تھیں۔ڈیوڈ ہمپ کے آؤٹ ہونے کے بعد جب آخری مرتبہ اووروں کی تعداد کم کے اکیس کی گئی تو برمودا کے بلے بازوں نے خاصی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری پانچ اوورز میں پینتالیس سے زیادہ رنز بنائے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر برمودا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تـجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش نے جس کارکردگی کا مظاہرہ اب تک کیا ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات بہت اچھنبے کی ہوگی کہ آٹھ سال پہلے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والا یہ ملک اگلے مرحلے میں نہ جائے۔ اگرچہ بنگلہ دیش سری لنکا سے ہار گیا لیکن اس نے انڈیا جیسی فیورٹ ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں مات دی ہے۔ برمودا اپنے گزشتہ دونوں میچ ہار چکا ہے اور سوائے ڈیوڈ ہیمپ کے اس کا کوئی کھلاڑی پچاس رنز نہیں بنا سکا ہے۔ جمعہ کو انڈیا نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر بنگلہ دیش کی تقدیر اس کے ہاتھ میں دے دی تھی۔ بنگلہ دیش کے کپتان حبیب البشیر کا کہنا تھا ’ اس وقت ہمارے ذہن پر ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے برمودا کو ہرانا لیکن صاف ظاہر ہے ہمیں احساس ہے کہ اس میچ میں کامیابی کے بعد ہم اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔‘ آج تک ورلڈ کپ کھیلنے والا سب سے چھوٹے ملک برمودا کو گزشتہ دونوں میچوں میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سری لنکا نے اسے 243 رنز سے ہرایا جبکہ انڈیا نے 257 رنز سے، جوکہ محدود اوورز کے میچوں میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی شکست ہے۔ بنگلہ دیش: برمودا: |
اسی بارے میں ون ڈے کی’سب سے بڑی شکست‘19 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||