BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 March, 2007, 09:26 GMT 14:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش کو 192 رنز کا ہدف
بنگلہ دیش کے بولرز ابتداء سے ہی میچ پر پوری طرح سے حاوی رہے
عالمی کپ 2007 کے گروپ بی کے انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرینیڈاڈ میں ہونے والے میچ میں انڈیا کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر ستائیس رنز بنائے ہیں۔

بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے اوپنگ بیٹسمین شہریار نفیس، ظہیر خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے دو رنز بنائے۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کی پوری ٹیم اننچاس اعشاریہ تین اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ورلڈ کپ: تازہ ترین سکور

بنگلہ دیش کے بولرز میچ پر حاوی نظر آئے، خاص طور پر مشرف مرتضیٰ نے 38 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبدالرزاق اور محمد رفیق نے تین تین وکٹیں لیں اور انڈین بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

انڈیا کے بلے باز بنگلہ دیش کی نسبتاً ناتجربہ کار ٹیم کے سامنے اپنی بلے بازی کا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔ انڈیا کے سٹار بیٹسمین سچن تندولکر کے سات رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہونے کے بعد گنگولی نے اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بلے باز بھی جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مناف پٹیل مشرف مرتضیٰ کا شکار بنے اور پندرہ رنز کے انفرادی سکور پر ان کا کیچ عبدالزاق نے لیا۔ اجیت آگرکر اور ہربجن سنگھ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ یوراج سنگھ 47 رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر حبیب البشر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سارو گنگولی نے 66 رنز کےساتھ اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی

ایم ایس دھونی محمد رفیق کی گیند پر آفتاب احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دھونی کوئی رن نہ بنا سکے۔ سارو گنگولی کو محمد رفیق نے ہی عبدالرزاق کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انہوں نے 66 رنز بنائے۔

انڈیا کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راہول ڈراوڈ چودہ رنز بنا کر محمد رفیق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سے قبل سچن تندولکر عبدالرزاق کی گیند پر سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ مشفیق الرحمن نے لیا۔

میچ کے آغاز پر ہی انڈیا کو اس وقت نقصان کا سامنا کر نا پڑا جب تیسرے ہی اوور میں آؤٹ آف فارم بیٹسمین وریندر سہواگ کو مشرفِ مرتضیٰ نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے صرف دو رنز بنائے۔ ان کے بعد دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اتھاپا کا کیچ مشرف کی گیند پر آفتاب احمد نے لیا۔ اتھاپا محض نو رنز ہی بنا سکے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش نے گزشتہ ورلڈ کپ کے دوران کمزور پرفارمنس کے بعد اپنے کھیل میں خاصی بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔

انڈیا کے کپتان راہول ڈراوڈ کا کہنا ہے ’ہم بنگلہ دیش کے خلاف کافی عرصے سے نہیں کھیلے ہیں تاہم اپنے گزشتہ دورے کے دوران ہمیں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے میچ میں شکست کا سامنا رہا تھا‘۔

سچن تندولکر کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور سات رنز پر آؤٹ ہو گئے
1999 کے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے اپنی زبردست کارکردگی سے پاکستان کو زیر کردیا تھا تاہم اس سے اگلے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنے چھ میچوں میں سے ایک بھی نہ جیت سکی جبکہ انڈیا کی ٹیم فائنل تک راستہ بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد سے بنگلہ دیشی ٹیم انڈیا، آسٹریلیا اور سری لنکا جیسی مضبوط ٹیموں کو ون ڈے میچوں میں شکست دے چکی ہے۔

2007 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنی بہتر پوزیشن کی نشاندہی کی ہے۔

ایک ارب سے زائد شائقین کی موجودگی، جن کی نظریں انڈیا کی پرفارمنس پر جمی ہیں، ٹیم کے لیے خاصے دباؤ کا باعث ہے۔

بنگلہ دیشی کپتان حبیب البشر کا کہنا ہے کہ ’ہماری ٹیم بہتر پرفارمنس کے باعث لوگوں کی توجہ کا باعث بن رہی ہے۔ ابھی بھی ہم اتنے مضبوط تو نہیں لیکن ہم میچ جیتنے کا ہر موقع استعمال کرنے کی کوشش کریں گے‘۔

بنگلہ دیش کی ٹیم:
شہریار نفیس، تمیم اقبال، آفتاب احمد، ثاقب الحسن، حبیب البشر، محمد اشرافل، مشفق الرحمٰن، محمد رفیق، مشرفِ مرتضیٰ، عبدالرزاق، سید راسل۔

انڈیا کی ٹیم:
راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وریندر سہواگ، اے آر اتھاپا، یوراج سنگھ، ایم ایس دھونی، سارو گنگولی، اجیت اگرکر، ہربجن سنگھ، ظہیر خان، ایم پٹیل۔

اسی بارے میں
میچ مشکل ہوگا: وولمر
17 March, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد