BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 March, 2007, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ مشکل ہوگا: وولمر
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پاکستان کی پوزیشن کمزور ہے: وولمر
جمیکا میں نویں عالمی کرکٹ کپ 2007 کے گروپ ڈی کے ایک مقابلے میں آج پاکستان آئرلینڈ کے خِلاف میچ کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر کا خیال ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم کو کمزور نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف میچ ٹائی کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی جو کہ ایک غیرمتوقع نتیجہ تھا۔

وولمر کا کہنا ہے ’میں نے آئرلینڈ کی پرفارمنس دیکھی ہے اور میں ان کے نظم و ضبط سے خاصا متاثر ہوا ہوں۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ ایک مشکل میچ ہوگا‘۔

باب وولمر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پاکستان کی پوزیشن کمزور ہے۔ ان کا خیال ہے کہ منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی شکست ’ٹیم کے لیے آنکھیں کھولنے کا ایک موقع‘ ہے۔

منگل کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اووروں میں نو وکٹوں کے عوض 241 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کی تمام ٹیم اڑتالیسویں اوور میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

باب وولمر کے الفاظ میں ’ٹیم کو بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے اپنا رویہ مثبت رکھنا چاہیے۔

متاثر ہوا ہوں۔۔
 ’میں نے آئرلینڈ کی پرفارمنس دیکھی ہے اور میں ان کے نظم و ضبط سے خاصا متاثر ہوا ہوں۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ ایک مشکل میچ ہوگا‘۔
وولمر

ممکن ہے کہ اس میچ میں پاکستانی ٹیم محمد حفیظ کی جگہ کامران اکمل کو بطور اوپنر بھیجے اور شاید رانا نوید الحسن سے پہلے محمد سمیع کو میدان میں اتارا جائے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کی ٹیم کا مورال اپنی حالیہ کامیابیوں کی وجہ سے کافی بلند ہے۔

آئرلینڈ کے کپتان ٹرینٹ جونسٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہرانا آسان نہ ہوگا۔ ’پاکستان کے پاس مضبوط بیٹنگ لائن ہے جبکہ چند اہم بالرز کی غیر موجودگی کے باوجود ان کی بالنگ کا معیار بھی بلند ہے‘۔

ٹرنٹ جونسٹن کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے لیکن اگر ہم نے ایک مقابلے کی بازی بھی کھیل لی تو ہم اپنے سر بلند رکھ کر میدان سے باہر آئیں گے‘۔

آئرش کپتان کے خیال میں پاکستان کو ہرانے کے لیے ان کی ٹیم کو اپنی کارکردگی 120 فیصد کرنا ہوگی۔

ورلڈ کپ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو آئرلینڈ اور زمبابوے کو شکست دینا ہوگی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد