جنوبی افریقہ کے خلاف فتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے یونس خان کی نصف سنچری کی بدولت عالمی کپ سے پہلے کھیلے جانے والے ایک وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس میچ میں کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اڑتالیس اعشاریہ تین اووروں میں ایک سو نناوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل، محمد سمیع، محمد حفیظ اور شعیب ملک نےدو دو وکٹیں حاصل کئیں۔ جبکہ دانش کنیریا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں اپنی پہلی ووکٹ کھو بیٹھی جب محمد سمیع نے ڈی ویلیرز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور صرف پانچ رنز تھا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں مجموعی رنز میں کسی اضافے کے بغیر جنوبی افریقہ کا دوسرے اوپنر سمتھ ، عمر گل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ابتدائی نقصانات سے سنبھل نہیں پائی تھی کہ ستائیس کے مجموعی سکور پر اس کا اگلا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ اس کے بعد پرنس اور گبز نے مل کر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سہارا دیا لیکن تراونے کے مجموعی سکور پر پرنس کو محمد حفیظ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا اور اس کے بعد گبز بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ بھی محمد سمیع نے حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز بھی ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوگئی جبکہ عمران نذیر سات کے مجموعی سکور پر کوئی رن بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد حفیظ جنہوں نے دوسری جانب سے اوپن کیا تھا نائب کپتان کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھاتے رہے۔ تاہم پچہتر کے مجموعی سکور پر جب محمد حفیظ کا ذاتی سکور انچاس رنز تھا وہ لینگویلڈٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد یوسف کھیلنے آئے اور انہوں نے سکور کو ایک سو ستاون رنز تک پہنچا دیا۔ یونس خان اناسی کے مجموعی سکور پر سمتھ کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد یوسف اور شعیب ملک آؤٹ نہیں ہوئے اور پاکستان نے پینتالیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ محمدیوسف نے اڑتالیس رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے سولہ رنز بنائے۔ |
اسی بارے میں شین بونڈ ، نیوزی لینڈ کا واحد سہارا09 March, 2007 | کھیل سوبرز اور حنیف سے انضمام اور لارا تک09 March, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ ماضی کی غلطیوں سے بچے09 March, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کے خلاف فتح09 March, 2007 | کھیل بھارت، ورلڈ کپ کےلیے فیورٹ09 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||