BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 March, 2007, 19:16 GMT 00:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئرش تماشائی اور حلال کھانا

پاکستانی ٹیم کے لیئے جمائیکا کے مسلمان گھرانے کھانے بھجوا رہے ہیں

نویں ورلڈ کپ میں ایک نئی تاریخ لکھی گئی۔ گروپ ڈی میں آئرلینڈ نے زمبابوے کے خلاف دو سو اکیس رنز بنانے کے بعد میچ کے آخری اوور کی آخری گیند پر زمبابوے کی آخری وکٹ رن آؤٹ کے ذریعے حاصل کی اور اس میچ کا اختتام ٹائی پر کیا۔

یہ میچ جمائیکا کے اسی سبائنا پارک میں کھیلا گیا جہاں ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تھا۔اس میچ میں گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا لیکن زمبابوے اور آئرلینڈ کے میچ میں شائقین کی تعداد ایک چوتھائی بھی نہ تھی۔

آئرلینڈ کا حوصلہ بڑھانے کے لیئے تین طرح کے گروپس آئے ہوئے تھے۔ایک وہ جس کے پچاس سے زائد افراد سبز لباس میں ملبوس تھے اور سروں پر انکل سیم والا بولر ہیٹ لگا رکھا تھا اور یہ گروپ ناچتا تھرکتا رہا۔

دوسرا گروپ ان پچاس افراد پر مشتمل تھا جس نے صرف سفید نیکریں پہن رکھی تھیں۔ ان کا کام ناچنا گانا اور زمبابوے کی ہر وکٹ گرنے پر ایک دوسرے کی کمر پکڑ کر انسانی ریل بناتے ہوئے باؤنڈری پر گشت کرنا تھا۔

تیسرے گروپ میں ایسی نوجوان آئرش خواتین شامل تھیں جو جمائیکن دھن پر انتہائی تیز تھرکتیں اور بعد میں آئرش نغموں پر لہراتی نظرآئیں۔

سٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد کا احساس دور کرنے میں ان تینوں گروپس نے بڑا کردار ادا کیا۔ سینٹ جارج اور انگلینڈ کے پرچم بھی میدان میں نظر آئے جو آئرلینڈ کے حمایتیوں کے ہاتھوں میں تھے۔

پاکستان ہو یا ویسٹ انڈیز ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں:جانسٹن

پریس کانفرنس میں آئرلینڈ کے کپتان جانسٹن نے پاکستان کے خلاف میچ کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ زمبابوے سے میچ ٹائی کرنے کے بعد ہمارے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور پاکستان ہو یا ویسٹ انڈیز ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں اور ہم نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی وڈیو بہت دھیان سے دیکھی ہیں۔

آئرش کپتان جانسٹن نے بی بی سی اردو سروس کے لئے اپنا وڈیو اور اردو ڈاٹ کام کے لئے خصوصی انٹرویو ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد اب یقیناً پاکستان بھی کم از کم ہمیں قدر کی نظر سے دیکھے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹیموں نے پریکٹس کی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ناک پریکٹس کے دوران گیند پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہوگئی ہے اور ان کی ناک پر تین ٹانکے آئے ہیں۔

اعتراض بھی مسترد
 پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے اس پر واویلا مچایا اور کہا کہ ہم پروٹیسٹ کرتے ہیں جس پر آئی سی نے کہا کہ پروٹیسٹ کا آپ کو حق نہیں ہے آپ صرف اعتراض کرسکتے ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ ہم اعتراض کرتے ہیں جس پر آئی سی سی نے کہا کہ یہ اعتراض بھی ہم مسترد کرتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو جمائیکا میں کھانے پینے کے معاملے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف حرام حلال کھانے کی ہے بلکہ ذائقے اور پکوان کا بھی ہے۔پاکستانی ٹیم کے لیئے جمائیکا کے مسلمان گھرانے کھانے تیار کرکے بھجوارہے ہیں۔

آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر واضح کردیا ہے کہ اردو انگریزی والی پریس کانفرنس کا انداز نہیں چلے گا اور صرف انگریزی میں پریس کانفرنس ہوگی۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے اس پر واویلا مچایا اور کہا کہ ہم پروٹیسٹ کرتے ہیں جس پر آئی سی نے کہا کہ پروٹیسٹ کا آپ کو حق نہیں ہے آپ صرف اعتراض کرسکتے ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ ہم اعتراض کرتے ہیں جس پر آئی سی سی نے کہا کہ یہ اعتراض بھی ہم مسترد کرتے ہیں۔

جمیکا کا میچ
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تصویروں میں
وسیم اکرمورلڈ کپ ریکارڈز
ورلڈ کپ میں کس نے کیا کیا؟
عمران خانورلڈ کپ کی تاریخ
کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک کیا کچھ ہوا
عالمی ورلڈ کپ
میچز کب اور کہاں ہوں گے
کرکٹ ورلڈ کپکپ کی خبریں
عالمی کپ میں کون سی ٹیم کیا کر رہی ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد