انگلینڈ نے کینیا کو آسانی سے ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے گروپ سی میں سینٹ لوشیا میں انگلینڈ نے تین وکٹ کے نقصان پر 178 رنز بنا کر کینیا کو شکست دے دی ہے۔ کیون پیٹرسن 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کینیا نے 177 رنز بنا کر انگلینڈ کو 178 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مائیکل وان، این بیل اور ایڈ جوئس تھے۔ ایڈ جوئس 75 رنز بنا کر ٹکیولو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس سے پہلے کینیا کی پوری ٹیم 177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ کینیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ٹیکولو نے کیا۔ وہ 76 رنز بنا کر فلنٹوف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رویندر شاہ چار رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے، اوما بھی اینڈرسن کی ہی گیند کا نشانہ بنے، سوجی کو محمود نے آؤٹ کیا اور مشرا کو کولنگوڈ نے بولڈ کیا۔ اوبویا 10 رنز بنا کر ایک مشکل رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے اور اوڈویو چار رنز بنا کر فلنٹوف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ کمانڈے 17 رنز بنانے کے بعد کولنگوڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اوگونڈو بھی تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کینیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اونیانگو تھے جو دس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی وجہ سے اسے تینتالیس اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ کینیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی تھیں۔ سپنر جیمی ڈالرمپل اور سیمر لیام پلنکٹ کی جگہ اینڈرو فلنٹاف اور ساجد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ گروپ سی سے نیوزی لینڈ پہلے ہی سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ انگلینڈ: ایڈ جوئس، مائیکل وان، آئن بیل، کیون پیٹرسن، پی کولنگوڈ، اینڈریو فلنٹوف، آر بوپارا، پی نکسن، ساجد محمود، جے اینڈرسن، مونٹی پنیسر۔ کینیا: ایم اوما، آر شاہ، ایس ٹیکولو، ٹی مشرا، سی ابویا، اے سوجی، ٹی اوڈویو، ایل اونیانگو، جے کمانڈے، پی اونگونڈو ایچ وارائیا۔ | اسی بارے میں انضمام، آج کل سے مختلف23 March, 2007 | کھیل سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل ورلڈ کپ جاری رہے گا: آئی سی سی23 March, 2007 | کھیل ہیڈن کی سینچری، آسٹریلیا کی جیت24 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||