BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 March, 2007, 05:12 GMT 10:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورلڈ کپ جاری رہے گا: آئی سی سی
کرکٹ میں کرپشن موجود ہے: مالکم اسپیڈ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ پاکستانی کوچ باب وولمر کے ’قتل‘ کے باوجود ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانے والا کرکٹ ورلڈ کپ جاری رہے گا۔

آئی سی سی کے چیف ایکزکیٹِو مالکم اسپیڈ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ ٹورنامنٹ پہلے سے طےشدہ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

جمعرات کو انہوں نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ باب وولمر کی ہلاکت کے نتیجے میں ’یہ قیاس آرائی ہوتی رہی ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ جاری نہیں رہ سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔‘

کِنگسٹن میں اس اخباری کانفرنس کے دوران جمیکا کی پولیس نے اعلان کیا کہ کوچ باب وولمر کی ہلاکت ان کا گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوئی اور پولیس اس کی ’قتل‘ کی حیثیت سے تحقیقات کررہی ہے۔

مالکم اسپیڈ کا کہنا تھا: ’اتوار سے ہی (جس دن باب وولمر ہلاک ہوئے) میچ جاری ہیں اور جمعہ کو بھی جاری رہیں گے۔‘

آئی سی سی کے سربراہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شامل ’تمام کرکٹ ٹیمیں جمیکا کی پولیس کی مدد جتنا ممکن ہوگا کریں گی‘ تاکہ وہ وولمر کے ’قتل‘ کی تحقیقات کرسکے۔

اسپیڈ نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میچوں کے ٹائم ٹیبل یا کھیلے جانے والے اسٹیڈیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لیے یہ ایک چیلنج ہے کہ ورلڈ کپ بہتر طریقے سے اختتام کو پہنچے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کرکٹ کے کھیل میں کرپشن ہے لیکن ان کا ساتھ ہی یہ بھی اصرار تھا کہ یہ فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا کہ باب وولمر کی ہلاکت کرپشن کا نتیجہ ہے۔

پاکستانی اخبارات ’دلبرداشتہ وولمر‘
تاریخی شکست اور وولمر کی موت پر سرخیاں
پاکستانی ٹیم(فائل فوٹو)کرکٹ ٹیم پر پابندی
وولمر پوسٹ مارٹم تک جمیکا نہ چھوڑیں: حکام
اپنے ’لڑکوں‘ کیساتھ
باب وولمر کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ چند تصاویر
باب وولمر تعزیت، خراج تحسین
وہ پاکستانی ٹیم کی دنیا تھے: ڈکی برڈ
سلیکٹرز بھی مستعفی
وسیم باری، اقبال قاسم، احتشام الدین بھی مستعفی
نسیم اشرف مستعفی
مختصر دور میں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا
انضمامانضمام کا کیریئر
ورلڈ کپ سے عروج، ورلڈ کپ پر اختتام
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد