کرکٹ بورڈ کے سربراہ ’مستعفی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان کے نجی چینلز ان کے استعفے کی خبر دے رہے ہیں جب اس سلسلے میں ڈاکٹر نسیم اشرف کے پرسنل سیکرٹری عامر بلال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف اندرون سندھ کے دورے پر ہیں لہذا ان سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتہائی مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے صدر مملکت کو، جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں اپنا استعفی بھجوادیا ہے، لیکن ابھی تک یہ منظور نہیں ہوا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کے استعفے کا تعلق ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پر ڈاکٹر نسیم اشرف سے مستعفی ہونے کا ملک گیر سطح پر مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر رسمی معافی بھی مانگی تھی۔ ڈاکٹر نسیم اشرف جو صدر پرویز مشرف کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں گزشتہ سال شہریارخان کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بنے تھے لیکن اپنے مختصر دور میں انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی سربراہی کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل محمد یوسف کی جگہ یونس خان کی کپتانی، شعیب اختر اور محمد آصف کے خلاف کارروائی، ٹیم میں غیرمعمولی مذہبی رجحان پر کپتان انضمام الحق پر تنقید، آئی سی سی، واڈا اور کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے محاذ آرائی جیسے معاملات قابل ذکر ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل میچ مشکل ہوگا: وولمر17 March, 2007 | کھیل انضمام الحق مستعفی ہو گئے19 March, 2007 | کھیل کوچ باب وولمر انتقال کرگئے19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||