BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 March, 2007, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا
سارو گنگولی
گنگولی اکیاون گیندوں پر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے کوینز پارک اوول میں ہونے والے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے انڈیا کو 69 رنز سے شکست دے دی ہے۔


انڈیا کا کوئی بھی بلے باز سری لنکا کے بولروں کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کپتان ڈراوڈ 60 رنز کے ساتھ اور وریندر سہواگ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر مرلی دھرن تھے جنہوں نے 41 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لیکن واس، ملنگا، فرنینڈو اور جے سوریا نے بھی بہت اچھی بولنگ کی اور کسی بھی انڈین بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے کا موقعہ نہیں دیا۔ اس طرح انڈیا کی پوری ٹیم چوالیسویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔

سچن تندولکر
سچن تندولکر صفر پر بولڈ ہو گئے

انڈیا کی طرف سے اتھاپا اور سارو گنگولی نے اوپن کیا اور جب سکور 25 پر پہنچا تو واس نے اپنی ہی گیند پر اتھاپا کو کیچ آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے 18 رنز بنائے۔

اس کے بعد گنگولی بھی تیز رنز بنانے کو کوشش میں اونچا شاٹ کھیل کر سات کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ مرلی دھرن نے بھاگتے ہوئے ان کا کیچ لیا۔ انہوں نے 51 گیندوں پر سات رنز بنائے اور ان کی اننگز بھی واس نے ہی ختم کی۔

ایک ہی رن کے بعد سری لنکا کو سب سے بڑی کامیابی فرنینڈو کی گیند پر حاصل ہوئی جنہوں نے تندولکر کو بولڈ کر دیا۔ تندولکر بغیر کوئی رن بنائے پولین واپس لوٹ گئے۔

تندولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈراوڈ اور سہواگ نے سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھیا لیکن جب سکور 98 پر پہنچا تو سہواگ مرلی دھرن کی گیند پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد یوراج سنگھ بھی ایک مشکل رن بناتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی آخری امید دھونی تھے کہ اگر وہ ڈراوڈ کے ساتھ وکٹ پر کھڑے رہیں تو انڈیا میچ میں واپس آ سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دھونی بھی مرلی دھرن کی ایک عمدہ گیند پر صفر پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

136 کے سکور پر اگرکر آؤٹ ہوئے اور 159 کے سکور پر ہی کپتان ڈراوڈ 60 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر مرلی دھرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ظہیر خان ایک اور پٹیل 10 رنز بنا سکے۔ ہربھجن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 254 رنز بنائے اور اس طرح انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 255 کا ہدف دیا۔

ملنگا اور فرنینڈو
سری لنکا کے بولنگ اٹیک میں ملنگا اور فرنینڈو نے اہم کردار ادا کیا

سری لنکا کی اننگز کی اہم بات یہ بھی تھی کہ ورلڈ کپ کے دوسروں میچوں کے برعکس اس اننگز میں صرف ایک چھکا لگایا گیا۔

سری لنکا کی طرف سے رسل آرنلڈ اور چمیندا واس 19، 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلوا تھے جو ایک اچھی اننگز کھیل کر 59 کے سکور پر ظہیر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل دلشن آؤٹ ہوئے تھے جو ایک محتاط اننگز کے بعد 38 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ’ڈینجر مین‘ تھارانگا نے آہستہ آہستہ سکور کو بڑھایا لیکن وہ تندولکر کی گیند پر 64 رنز بنانے کے بعد ایل بے ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز بنانے والے سری لنکا کے اوپنر سنتھ جے سوریا چھ اور کپتان مہیلا جے وردھنے سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ جے سوریا کو ظہیر خان اور جے وردھنے کو اگرکر نے آؤٹ کیا۔

انڈیا کی ٹیم کی خوشی
انڈیا کے بولروں نے سری لنکا کے بلے بازوں کو بڑا سکور کرنے سے روکے رکھا

کمارا سنگاکارا کو سارو گنگولی نے آؤٹ کیا۔ سنگارکارا نے ایک اونچا شاٹ لگایا جو کہ سیدھا مناف پٹیل کے ہاتھوں میں گیا۔

انڈیا نے ٹاس جیتا تھا اور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی۔ انڈیا نے انیل کمبلے کی جگہ ہربھجن سنگھ کو اور سری لنکا نے فرویز مہاروف کی جگہ دلہارا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا۔

انڈیا کی ٹیم: اے آر اتھاپا، سارو گنگولی، وریندر سہواگ، سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، اجیت اگرکر، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، ایم پٹیل۔

سری لنکا کی ٹیم: ڈبلیو تھارانگا، سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردھنے، کمارا سنگاکارا، دلشن، رسل آرنلڈ، جمیندا واس، سی فرنینڈو، مرلی دھرن، ایس ملنگا۔

ٹرینیڈاڈ میں اہم میچ
سری لنکا بمقابلہ انڈیا: تصویروں میں
بھارت کی ٹیم ابھی نہیں تو کبھی۔۔
انڈین ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
جے سوریاتصویروں میں
سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے
وسیم اکرمورلڈ کپ ریکارڈز
ورلڈ کپ میں کس نے کیا کیا؟
برمودا ٹرائل
سری لنکا کی ٹرینیڈاڈ میں شاندار فتح
انیل کمبلےکمبلے کی ریٹائرمنٹ
’عالم کپ شاید میری آخری ایک روزہ سیریز‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد