سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ایک سو اٹھانوے رنز سے ہرا کر گروپ بی سی سپر ایٹ کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جے سوریا کے شاندار 109 رنز کی بدولت سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 318 رنز بنائے۔ تاہم بارش کے باعث کھیل کا کچھ وقت ضائع ہوا بنگلہ دیش کو 46 اوورز میں 311 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم پوری ٹیم 37 اوورز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈیا کے خلاف بنگلہ دیش کی فتح کے بعد اس میچ میں دلچسپی بڑھ گئی تھی اور امید کی جارہی تھی کہ بنگلہ دیش کی ٹیم سری لنکا کو بھی مشکل میں ڈالے گی۔ لیکن ایسی تمام پیشن گوئیوں کے برعکس یہ ایک یکطرفہ میچ ثابت ہوا۔ ایک مرحلے پر بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑی 41 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن محمد اشرفل کے ناقابل شکست 45 رنز کی بدولت ٹیم کا سکور سوسے اوپر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ سری لنکا کی طرف سے ملنگا نے تین وکٹیں لیں جبکہ چمندہ واس، معروف، مرلی دھرن، رسل آرنلڈ اور دلشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے پہلے آوٹ ہونے کھلاڑی شہریار نفیس تھے جو بغیر کو رن بنائے چمندہ واس کی گیند پر ایک بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد دوسرے اوپنر تمیم اقبال چھ رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر وکٹ کیپر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آفتاب احمد بھی 12 رنز بنا کر مالنگا کی گیند پر جے سوریا کہ ہاتھوں کیچ ہوئے۔ مشفق الرحیم کو معروف کی گیند پر دلشاد نے کیچ کیا۔ انہوں نے چھ رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ثاقب الحسن تھے جنہیں مرلی دھرن نے چار کے سکور پر بولڈ کیا۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی حبیب البشر تھے جو 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشرفِ مرتضیٰ صرف سات رنز بنا کر رسل آرنلڈ کی گیند پر تھرنگا کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کا آٹھواں وکٹ 101 کے سکور پر گرا جب محمد رفیق 35 ویں اوور میں سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبدالرزاق کو ملنگا کی گیند پر سنگاکارا نے کیچ کیا۔ انہوں نے سات رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی سید راسل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے سری لنکا نے مقرر 50اوورز میں 4 وکٹوں پر 318 رنز بنائے تھے۔ جے سوریا سری لنکا کے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے سات چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ وہ عبدالرزاق کی گیند پر حبیب البشر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ایل پی سلوا باون رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کےتیسرے آؤٹ ہونےوالے کھلاڑی سنگاکارا تھے جو 56 رنز بنا کر سید راسل کی گیند پر تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سری لنکا کے کپتان جے وردنے 46 رنز بناکر ثاقب الحسن کی گیند پر آفتاب احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ بنگلہ دیش کے بالروں نے شروع میں سری لنکا کے اوپنروں کو کھل کر شاٹ لگانے کے بہت کم مواقع فراہم کیے لیکن بعد میں جے سوریا اور تھرنگا دونوں نے ہی جارحانہ شاٹ کھیلے۔ سری لنکا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھرنگا تھے جو 26 رنز بنا کر محمد رفیق کی گیند پر آفتاب احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سری لنکا: تھرنگا، جے سوریا، سنگاکارا، جے وردنے، ایل پی سلوا، ٹی ایم دلشان، ایم ایف محروف، رسل آرنلڈ، چمندا واس، ملنگا اور مرلی دھرن۔ بنگلہ دیش: شہریار نفیس، تمیم اقبال، آفتاب احمد، ثاقب الحسن، حبیب البشر، محمد اشرفل، مشفق الرحیم، محمد رفیق، مشرفِ مرتضیٰ، عبدالرزاق ااور سید راسل۔ امپائرز: ایس جے ڈیوس اور ڈیرل ہارپر | اسی بارے میں ٹیم جو کچھ بھی کر سکتی ہے11 March, 2007 | کھیل سری لنکا کی ریکارڈ جیت15 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کی تاریخی جیت17 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیشی سپنر حادثے میں ہلاک17 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||