بنگلہ دیش کی تاریخی جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرینیڈاڈ کے گراؤنڈ کوئنز پارک اوول میں ہونے والے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف اڑتالیس اعشاریہ تین اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم، محمد اشرافل اور ثاقب الحسن نے نصف سنچریاں سکور کرکے ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔ مشفق الرحیم اور محمد اشرافل بالترتیب 56 اور اور آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان سے قبل ثاقب الحسن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد ہی سہواگ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ان سے قبل آفتاب احمد، مناف پٹیل کی گیند پر آٹھ رنز کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ تمیم اقبال کو بھی مناف نے ہی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 51 رنز بنائے۔ اوپنگ بیٹسمین شہریار نفیس، ظہیر خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے دو رن بنائے۔ اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کی پوری ٹیم اننچاس اعشاریہ تین اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
بنگلہ دیش کے بولرز میچ پر حاوی نظر آئے، خاص طور پر مشرفِ مرتضیٰ نے 38 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبدالرزاق اور محمد رفیق نے تین تین وکٹیں لیں اور انڈین بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ انڈیا کے بلے باز بنگلہ دیش کی نسبتاً ناتجربہ کار ٹیم کے سامنے اپنی بلے بازی کا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔ انڈیا کے سٹار بیٹسمین سچن تندولکر کے سات رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہونے کے بعد سوائے گنگولی کے کوئی بلے باز بھی جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ ظہیر خان پندرہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مناف پٹیل مشرفِ مرتضیٰ کی بالنگ کا شکار بنے اور پندرہ رنز کے انفرادی سکور پر ان کا کیچ عبدالرزاق نے لیا۔ ان سے قبل میدان میں اترنے والے کھلاڑی اجیت آگرکر اور ہربجن سنگھ کوئی رن بنائے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ راہول ڈراوڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد یووراج سنگھ کھیلنے کے لیے آئے مگر وہ 47 رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر حبیب البشر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ گنگولی کو محمد رفیق نے ہی عبدالرزاق کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انہوں نے 66 رنز بنائے۔ ایم ایس دھونی محمد رفیق کی گیند پر آفتاب احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دھونی کوئی رن نہ بنا سکے۔
راہول ڈراوڈ چودہ رنز بنا کر محمد رفیق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سے قبل سچن تندولکر عبدالرزاق کی گیند پر سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ مشفیق الرحیم نے لیا۔ میچ کے آغاز پر ہی انڈیا کو اس وقت نقصان کا سامنا کر نا پڑا جب تیسرے ہی اوور میں آؤٹ آف فارم بیٹسمین وریندر سہواگ کو مشرفِ مرتضیٰ نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے صرف دو رنز بنائے۔ ان کے بعد دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اتھاپا کا کیچ مشرف کی گیند پر آفتاب احمد نے لیا۔ اتھاپا محض نو رنز ہی بنا سکے۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم: انڈیا کی ٹیم: |
اسی بارے میں انڈیا، ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ09 March, 2007 | کھیل انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش، سکور کارڈ17 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ پر فتح06 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیشی سپنر حادثے میں ہلاک17 March, 2007 | کھیل انڈیا فیصلہ کن میچ کے لیے تیار01 January, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کی تاریخی فتح22 February, 2006 | کھیل بنگلہ دیش کی پہلی جیت18 January, 2005 | کھیل انڈیا میچ آسانی سے جیت گیا21 July, 2004 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||