BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 January, 2005, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش کی پہلی جیت
نفیس اقبال
اقبال نے کھیل کے دوران تحمل کا بہترین مظاہرہ کیا
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا ہے لیکن پہلا ٹیسٹ جیتنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم دو میچوں کی یہ سیریز جیت گئی ہے۔عالمی کرکٹ میں بنگلہ دیش کی یہ پہلی فتح ہے۔

ڈھاکہ میں ہونے والے اس میچ میں بنگلہ دیش کےاوپنر نفیس اقبال نےشاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی پہلی سنچری بھی بنائی۔

بنگلہ دیش نے پہلا ٹیسٹ میچ چٹاگانگ میں جیتا تھا۔

دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو جیتے کے لیے تین سو چوہتر رنز کا ہدف ملا تھا لیکن جب آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے اٹھانوے رنز تھا۔ تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک دو سو پچاسی رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

نفیس اقبال نے تین سو پچپن گیندوں کا سامنا کیا اور ایک سو اکیس رنز بنائے۔ ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے راجن صالح نے چھپن رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس میچ میں زمبابوے نے آٹھ بالرز سے گیندیں کرائیں جن میں سے تناشے نے اٹھائیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک موقع پر جب بنگلہ دیش کا سکور دو سو چھ رنز تھا تناشے نے آفتاب احمد کو آؤٹ کر دیا جس سے بظاہر یہ نظر آنا شروع ہوگیا کہ شاید بنگلہ دیش کی ٹیم جلد آؤٹ ہو جائے۔

تاہم صالح اور خالد نے مل کر اگلے بائیس اوور میں اناسی رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کو سہارا دیا۔ خالد نے کافی احتیاط سے کھیلتے ہوئے اٹھائیس رنز بنائے۔

نفیس اقبال نے ابتدا میں محتاط انداز سے کھیلنا شروع کیا لیکن جب ان کا انفرادی سکور نوے ہو گیا تو انہوں نے لگاتار چوکے بھی لگائے اور اپنی سنچری مکمل کی۔

چائے کے وقفے پر بنگلہ دیش کا سکور ایک سو چھیانوے رنز تھا اور اس وقت اقبال ایک سو اکیس رنز پر کھیل رہے تھے لیکن اسی سکور پر برینڈن ٹیلر نے انہیں کیچ آؤٹ کر دیا۔

چار اوور کے بعد آفتاب بھی آؤٹ ہوگئے لیکن صالح اور خالد نے زمبابوے کی میچ میں واپس آنے کی کوششوں کا راستہ روک دیا اور یوں یہ میچ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہوگیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد