BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 July, 2004, 06:09 GMT 11:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا میچ آسانی سے جیت گیا
سچن تندولکر
سچن تندولکر نے آسانی سے مقررہ ٹارگٹ تک سکور پہنچا دیا
ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کے 177 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف پورا کر لیا ہے۔

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں وریندر سیہواگ اور سارو گنگولی تھے جو بالترتیب 19 اور 60 رنز بنائے۔

انڈیا کی اننگز کی خاص بات سچن تندولکر کی شاندار اننگز تھی جنہوں نے 126 گیندوں پر ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے تندولکر کی یہ ایک روزہ میچوں میں 67 ویں نصف سنچری تھی۔

اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے تیسرے ہی اوور میں عرفان پٹھان نے بنگلہ دیش کے حبیب البشر کو بولڈ کر دیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کا مجموعی سکور دس تھا اور حبیب البشر نے دو رنز بنائے تھے۔

اگلی ہی گیند پر عرفان نے راجن صالح کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا اور اس طرح بنگلہ دیش دس کے سکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا چکا تھا۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی الوک کپالی تھے جنہیں اشیش نہرا نے میچ کے تیرہویں اوور میں آؤٹ کیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کا سکور 56 اور کپالی کا تیرہ تھا۔

اس کے بعد فیصل حسین اور محمد اشرافل نے محتاط انداز سے کھیلنا شروع کیا اور سکور کو 92 پر لے گئے۔ لیکن 92 کے سکور پر ہی پہلے فیصل کو ہربھجن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور اسکے بعد بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ، 35، سکور بنانے والے محمد اشرافل بھی رن آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے 33 ویں اوور میں سچن تندولکر نے خالد مشہود اور محمد رفیق کو آؤٹ کر دیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کا سکور 117 تھا۔

میچ کے 41 ویں اوور میں تندولکر ہی نے منظور الاسلام کو کلین بولڈ کر دیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کا سکور 141 تھا۔

آخری دو بیٹسمینوں کو عرفان پٹھان اور وریندر سیہواگ نے آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد