ظہیر خان پھر زخمی ہو گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے تیز بولر ظہیر خان کی بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ٹیم میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ لیفٹ آرم پیس بولر ظہیر خان کا ہیمسٹرنگ کا پٹھہ کھِچ گیا ہے کیونکہ اتوار کو سری لنکا کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران وہ پھسل کر گیند روکنےکی کوشش کر رہے تھے۔ بھارت وہ میچ بارہ رن سے ہار گیا تھا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ’ظہیر کی ٹیم میں شمولیت کا مسئلہ اہم معاملہ ہے۔‘ بھارت کے دوسرے فاسٹ بولر اشیش نہرا بھارت کی چودہ رکنی ٹیم میں واحد لیفٹ آرم تیز بولر ہیں۔ گزشتہ برس آسٹریلیا کے دورے سے ہی ظہیر خان کو ہیمسٹرنگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ البتہ انہوں نے ایشیا کپ سے پہلے کہا تھا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح فِٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنے کے بعد بھارت دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے علاوہ سری لنکا سے ایک اور میچ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||