ہربھجن، ظہیر ٹیم میں شامل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے آف سپنر ہربھجن سنگھ اور تیز بولر ظہیر خان کو سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی چوٹ لگنے کی وجہ سے کچھ عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری کاروناکرن نائر نے کہا ہے کہ میڈیم پیسر اجیت اگرکر اور بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے مرلی کارتیک کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ پاکستان میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔ بھارتی ٹیم کی کپتانی سارو گنگولی کریں گے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چیف سیلیکٹر سیّد کرمانی نے کہا کہ ٹیم بڑی متوازن ہے۔ ہیمانگ بدانی اور روہن گواسکر کو اس لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ دوسرے کھلاڑیوں نے ان سے بہتر کارکردگی دکھائی تھی۔ سیّد کرمانی نے کہا کہ ’ہربھجن سنگھ فٹ نظر آ رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے‘۔ بھارتی ٹیم سارو گنگولی (کپتان)، ورندر سیہواگ، راہول ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، محمد کیف، پارتھیو پاٹل، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، اشیش نہرا، عرفان پٹھان اور لکشمی پاتھے بالاجی شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||