BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 17:21 GMT 22:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ظہیرخان دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ظہیر خان
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے میں جیت کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس مسائل سے بھی دوچار ہے۔ اسے تازہ ترین دھچکہ فاسٹ بولر ظہیرخان کے ان فٹ ہونے کی صورت میں لگا ہے جو بائیں پیر کا مسل کھنچ جانے کی وجہ سے نہ صرف ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کرسکے بلکہ وہ 2 اپریل سے لاہور میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ظہیرخان نے 23 اوورز میں 76 رنز کے عوض یوسف یوحنا کی وکٹ حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم کے منیجر رتناکر شیٹھی کے مطابق ظہیرخان کی یہ گروئن انجری ہوسکتی ہے۔

ظہیرخان آسٹریلیا کے دورے میں بھی گروئن انجری کے سبب صرف ایک ٹیسٹ کھیل سکے تھے۔ فٹ ہونے کے بعد وہ پاکستان کے دورے کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں لیکن ون ڈے سیریز میں ردھم نہ ہونے کے سبب انہیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

ظہیرخان سے پہلے اشیش نہرا اور کپتان سورو گنگولی بھی ان فٹ ہوکر ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں ۔ اشیش نہرا ہاتھ زخمی ہونے کے بعد وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ گنگولی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے نتیجے میں جمعرات کو دہلی روانہ ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد