سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ کے ایک میچ میں میزبان سری لنکا نے انڈیا کو بارہ رنز سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انڈین ٹیم نے 270 رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کی جانب سے راہول ڈراوڈ کے بیاسی رنز بھی اسے شکست سے نہ بچا سکے۔ سری لنکا کی طرف سے اٹاپٹو، سنگاکرا اور جے وردھنے نے نصف سنچریاں بنائیں۔ سری لنکا کی طرف سے اے جیانتھا اور ڈی اے گناوردنے نے اننگز اوپن کی جبکہ بھارت کی طرف سے بالاجی اور عرفان پٹھان نے بولنگ کا آغاز کیا۔ اننگز کے چودہویں اوور میں سری لنکا کا سکور تریسٹھ رن تھا کہ اسے جیانتھا کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ جیانتھا نے چونتیس رن بنائے اور وہ بالاجی کی گیند پر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی گناوردنے تھے جو انچاس رن پر انیل کمبلے کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت سری لنکا کا سکور ایک سو اٹھائیس تھا۔ اس سے پہلے بھارت یو اے ای کو شکست دے چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||