BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 July, 2004, 04:13 GMT 09:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاسر کی سنچری، پاکستان کی فتح

یاسر حمید
یاسر حمید نے شاندار سنچری اسکور کی
ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بنگلہ دیش کو76 رنز سے شکست دیدی ہے۔ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر258 رنز بنائے جس میں یاسرحمید کی شاندار سنچری نمایاں تھی۔ کپتان انضمام الحق نے58 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیشی ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جاویدعمر نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی۔

سری لنکا آنے سے قبل فٹنس اور کپتان کے ساتھ تلخ کلامی کے سبب شہ سرخیوں میں رہنے والے شعیب اختر نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے تین بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد سمیع اور شعیب ملک نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمران فرحت اور یاسرحمید کی اوپننگ جوڑی نے ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دیا ان دونوں نے86 رنز کی پارٹنرشپ۔ یاد رہے کہ ان دونوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں لگاتار چار میچوں میں سو رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

عمران فرحت کی اننگز27 رنز پر تمام ہوئی لیکن یاسر حمید نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسری اور بنگلہ دیش کے خلاف دوسری سنچری اسکور کی۔ انہوں نے کپتان انضمام الحق کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں109 رنز کا اضافہ کیا۔ جنہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے58 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم نے چالیس اوورز میں دو وکٹوں پر193 رنز بنائے تھے لیکن آخری اوورز میں اس نے بڑے اسکور کا موقع ضائع کردیا۔ون ڈاؤن پر کھیلنے والے شعیب ملک، یونس خان اور عبدالرزاق کا کریز پرقیام مختصر رہا۔ شعیب ملک اور ٹیم میں واپس آنے والے یونس خان بھی بڑی اننگز کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

پاکستانی بولرزکے سامنے صرف جاوید عمر ہی اعتماد سے کھیل سکے۔ انہوں نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے بعد پاکستان کے مضبوط بولنگ اٹیک کے خلاف بھی نصف سنچری بناکر سلیکٹرز کو اپنی غلطی کا احساس دلا دیا۔

بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز اگرچہ اچھا تھا لیکن اس کے بعد پاکستانی بولرز وقفے وقفے سے وکٹیں سمیٹ کر بنگلہ دیشی ٹیم کو جیت سے بہت دور لے گئے اور جب چھیالیس اوور میں اس کی آخری وکٹ گری تو جیت اس سے76 رنز دور تھی۔

یاسر حمید کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے وہ بجا طور پر حقدار تھے۔

پاکستان ٹیم اتوار کو دوسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد