BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 July, 2004, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا اپنا پہلا میچ جیت گیا
سیہواگ آؤٹ ہوتے ہوئے
سیہواگ صفر پر ہی رن آؤٹ ہو گئے
گو کہ انڈیا کی بیٹنگ کا آغاز اتنا بہتر نہ ہو سکا لیکن اس کی بولنگ نے وہ کمی پوری کر دی۔ اس طرح انڈیا نے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو 35 اوورز میں 144 کے سکور پر آؤٹ کر کے میچ جیت لیا ہے۔

تین کھلاڑیوں کو عرفان پٹھان نے جبکہ دو کو بالاجی نے آؤٹ کیا۔ ظہیر خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں سید مقصود کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی وکٹ لی۔ اصغر علی انیل کمبلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالرحمان، رضوان لطیف اور محمد توقیر کو سچن تندولکر نے آؤٹ کیا۔

متحدہ عرب امارات کی پہلی وکٹ ایک کے سکور پر گری جب ارشد علی آؤٹ ہوئے، دوسری 26 کے سکور پر جب عاصم سعید آؤٹ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نعیم الدین، چوتھے فہد عثمان، پانچویں خرم خان جبکہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سید مقصود تھے۔

انڈیا کے بلے باز راہول ڈراوڈ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ چاہے کتنے ہی مشکل حالات ہوں وکٹ پر جم کر کھیل سکتے ہیں۔ شروع ہی میں سٹار بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے باوجود انہوں نے جم کر کھیلا اور 93 گیندوں میں 104 رنز بنانے کے بعد میچ کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

انڈیا نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے۔

محمد کیف بتیس رنز بنا کر اور عرفان پٹھان 1 رنز پر ناؤٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا نے ایشیا کپ کا آغاز ایک غیر محتاط انداز میں کیا۔ اپنے پہلے ہی میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور انڈیا کے تین اسٹار بیٹسمین صرف پینسٹھ کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

انڈیا کا برا آغاز اس وقت شروع ہوا جب اوپنر سیہواگ صفر کے سکور پر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سچن تندولکر تھے جو آٹھویں اوور میں اٹھارہ رنز بنا کر عاصم سعید کی گیند پر فہد عثمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لکشمن تھے جو چودہ رنز بنا کر محمد توقیر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ توقیر نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد کپتان گنگولی اور ڈراوڈ نے محتاط انداز سے کھیلنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ کھیلتے اننگز کے 150 رنز مکمل کیے۔ میچ کے پینتیسویں اوور میں 153 کے سکور پر گنگولی 55 رنز بنا کر رضوان لطیف کے گیند پر نعیم الدین اسلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کے پانچویں کھلاڑی یوراج سنگھ تھے جو بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد