بھارت کی خوشی میں پاکستان شامل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ کے پچھتر سال پورے ہونے کی خوشی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ون ڈے کرکٹ میچ کھیلا جائےگا۔ یہ ایک روزہ میچ 14 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائےگا مگر اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ میچ کس میدان میں ہوگا۔ بھارت یہ میچ پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہتا تھا کیونکہ 1929 میں جب بھارتی کرکٹ بورڈ قائم کیا گیا تھا تواس وقت بھارت اور پاکستان ایک ہی ملک کا حصہ تھے۔ حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پندرہ سال بعد پاکستان میں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھیں۔ دونوں سیریز بھارت نے جیتی تھیں۔ مارچ اور اپریل میں ہونے والی ان تاریخی سیریز کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید تین میچ ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والے ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں اگست میں ہالینڈ میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے رہی ہیں اور 19 ستمبر کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا ایک گروپ میچ بھی کھیلیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||