BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 July, 2004, 04:19 GMT 09:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہانگ کانگ: 173 رن سے شکست
یاسر حمید
یونس خان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری سکور کی۔
ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے 343 کے جواب میں 165 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہانگ کانگ کی اننگز کے دوران بارش ہو جانے کے سبب مقررہ پچاس اوور کم کر کے سینتالیس اوور کر دیئے گئے لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم چوالیس اوور اور ایک گیند تک ہی کھیل سکی اور اسے 173 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہانگ کانگ کو ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب ایک کے سکور پر ٹیم کے کپتان ناصر حمید، محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ناصر حمید کے بعد سمارٹ عبدالرزاق کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ہانگ کانگ نے چودہ اوور میں پینتالیس رن بنائے تھے۔

تبرک ڈار ہانگ کانگ کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جنہیں شعیب ملک نے اننگز کے چوبیسویں اوور میں بولڈ کر دیا۔ اس وقت ہانگ کانگ کا سکور پچانوے تھا۔

اس کے فوراً بعد پچسویں اوور میں، جب ٹیم کا سکور پچانوے ہی تھا، فرینچ عمران فرحت کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

نجیب عامر ستائیسویں اوور میں آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے۔ انہیں عمران فرحت نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

آر شرما، عمران فرحت کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ وہ آؤٹ ہونے والے چھٹے اور الیاس گل ساتویں کھلاڑی تھے، جو ہانگ کانگ کی طرف سے کھیلتے ہوئے محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

جواب میں اننگز کے لی

پاکستان نے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 343 رن بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عمران نذیر اور عمران فرحت نے اننگز کا آغاز کیا۔

عمران نذیر دس رن بنا کر خالد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور عمران فرحت بھی بیس رن بنانے کے بعد خالد خان ہی کی گیند پر فرینچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شعیب ملک نے نہایت عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو گیندوں میں سنچری مکمل کی اور یونس خان نے ننانوے گیندوں میں اپنی سنچری بنائی۔

شعیب ملک ایک سو دس گیندوں میں ایک سو اٹھارہ رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد عبدالرزاق کریز پر آئے۔ انہوں نے سترہ گیندوں میں اٹھارہ رن بنائے اور الیاس گل کی گیند پر سمارٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یونس خان نے ایک سو بائیس گیندوں میں ایک سو چوالیس رن بنائے اور وہ افضال حیدر کی گیند پر ندیم احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عبدالرزاق کی جگہ معین خان اور یونس خان کی جگہ محمد سمیع وکٹ پر آئے۔ مقررہ اوور کے اختتام پر معین خان نے گیارہ اور محمد سمیع نے نو رن بنائے تھے۔

گروپ بی کا دوسرا میچ اتوار کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو بنگلہ دیش ہانگ کانگ کو اور بھارت یو اے ای کو شکست دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد