BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کو صرف فتح ہی بچا سکتی ہے
انڈین ٹیم
سری لنکا اور انڈیا کا جمعہ کو ہونے والا میچ یقیناً اہم ہوگا
انڈیا کو پہلے ہی راؤنڈ میں ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے کی ذلت سے بچنا ہے تو پھر اسے جمعہ کو ہونے والے اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو ہرانا ہوگا۔

1983 میں ورلڈ کپ کی فاتح انڈین ٹیم نے اگر سری لنکا کو شکست نہیں دی تو وہ سپر ایٹ سے باہر ہو جائے گی اور اگر وہ یہ میچ جیت بھی جائیں تو بھی اسے بنگلہ دیش کے مقابلے میں بہتر رن ریٹ کو برقرار رکھنا ہوگا۔

بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان ابتدائی لیگ میچ میں بنگلہ دیش نے اسے بری طرح ہرایا تھا۔ تاہم اس نے پیر کو برمودا کو بڑے مارجن سے شکست دی، دوسری طرف بنگلہ دیش کے مقابلے میں سری لنکا کو بڑی کامیابی ملی۔

ورلڈ کپ کے مقابلوں میں جمعہ کو ہونے والا میچ یقیناً اہم اور سب سے بڑا میچ ثابت ہوگا۔ سری لنکا کی کوشش یہی ہو گی کہ وہ سو فیصدی اپنے ریکارڈ کو بہتر رکھے اور انڈیا کو ٹورنامنٹ سے باہر کردے اور ان سب باتوں سے بھی کہیں زیادہ اہم اس کے لیے کہ وہ سپر ایٹ میں شامل ہونے کے لیے انڈیا کو ہرا کر مزید دو پوائنٹس حاصل کر لے۔

سری لنکا کے کھلاڑی مہیلا جے وردھنے ان دنوں اچھے سکور کرنے کی جستجو میں ہیں کیونکہ حال ہی میں ان کی ٹیم انڈیا سے ایک سیریز تین کے مقابلے میں ایک سے ہار گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم جانتے ہیں کہ انڈیا کے مقابلے میں کھیلنا یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا۔ اب شاید ہماری باری ہے کہ ہم انہیں شکست دیں۔ یہ ایک الگ جگہ ہے، یہاں صورت حال بھی مختلف ہے اور ہم ان سب باتوں پر توجہ دے رہے ہیں‘۔

سری لنکا کی ٹیم میں شامل ہونے والے بالرز چمندا واس اور لاسمتھ ملنگا نے اگر صبح کے دوران بالنگ کی تو وہ انڈیا کے بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ انڈیا کو بنگلہ دیش کے مقابلے میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب بنگلہ دیش کے بالروں نے صبح کے وقت کوئنز پارک اوول میں انڈیا کے کئی معروف بلے بازوں کو یکے بعد دیگرے پویلین کا راستہ دکھایا تھا۔

وریندر سہواگ نے برمودا کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی تھی تاہم ان کا اصلی امتحان سری لنکا کے خلاف میچ ہوگا۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن بھی کسی ٹیم کو ہرانے کی طاقت رکھتی ہے ان کے اوپنگ بیٹسمین جے سوریا نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں کی 24 ویں سینچری سکور کی ہے۔

انڈیا کی ٹیم:
راہول ڈراوڈ، اجیت اگرکر، مہندر دھونی، سارو گنگولی، دانش کارتھک، ظہیر خان، انیل کمبلے، ممناف پٹیل، عرفان پٹھان، وریندر سہواگ، ہربجن سنگھ، یوراج سنگھ، سری ناتھ، سچن تندولکر اور رابن اتھاپا۔

سری لنکا کی ٹیم:
مہیلا جہ وردھنے، رسل آرنلڈ، ماروان اتاپتو، ملنگا بندارا، تکارانتنے دلشن، دلہارا فرنینڈو، جے سوریا، نوان، فریز محاروف، لاسیتھ ملنگا، مرلی دھرن، سانگاکارا، چمارا سلوا، اپل تھارانگا اور چمندہ واس۔

بھارت کی ٹیم ابھی نہیں تو کبھی۔۔
انڈین ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
انضمام الحقسبینا میں شبینہ
ہند و پاک کرکٹ کا ’سیاہ‘ سنیچر
بنگلہ دیش کے بالرہمسائے آمنے سامنے
بنگلہ دیش کے بالرز میچ پر چھا گئے
عالمی ورلڈ کپ
میچز کب اور کہاں ہوں گے
کرکٹ ورلڈ کپکپ کی خبریں
عالمی کپ میں کون سی ٹیم کیا کر رہی ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد