نیدر لینڈز آٹھ وکٹ سے جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینٹ کِٹس میں ہونے والے ایک میچ میں نیدر لینڈز نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی ہے۔ نیدر لینڈز نے مطلوبہ ہدف چوبیسویں اوور میں صرف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیدر لینڈز کے بلے باز ڈوئشے اور ذوڈیرنٹ ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈوئشے نے تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ستر (70) رنز جبکہ ذوڈیرنٹ نے 43 رنز بنائے جس میں چھ چوکے شامل ہیں۔ نیدرلینڈز کے اوپنگ بیٹسمین ریکرز نو رنز بنا کر بلین کی گیند پر رائٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی زوارزنسکی بارہ رنز بنا کر بلین کا ہی نشانہ بنے۔ اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم چونتیس اعشاریہ ایک اوررز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ سکاٹ لینڈ کا کوئی کھلاڑی بھی ڈچ بالروں کے آگے زیادہ دیر تک ٹھہر نہیں سکا اور اوپنگ بیٹسمینوں کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم دباؤ میں آگئی۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے دو بلے باز میک کالم جنہوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چوبیس رنز جبکہ روجرز نے تیس گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے چھبیس رنز بنائے اور نمایاں رہے۔ نیدرلینڈز کے بالروں نے کامیاب بالنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر سٹیلنگ نے محض بارہ رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے علاوہ جونکمین اور محمد کاشف نے دو، دو وکٹیں لے کر سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی۔ بنج نے چار رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ سکاٹ لینڈ ٹیم کے بلین اٹھارہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اس سے قبل کھیل کے آغاز پر ہی سکاٹ لینڈ کے اوپنگ بیسٹمین نودیپ پونیا کوئی رن بنائے بغیر جبکہ ماجد حق چھ رنز بنا کر ریکر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے فوراً بعد ہیملٹن اور براؤن کوئی رن بنائے بغیر سٹیلنگ کی گیند پر یکے بعد دیگرے ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ہیملٹن صرف چار رنز ہی بنا سکے جبکہ براؤن نے کوئی رن نہیں بنایا۔
ان کے بعد آنے والے کھلاڑی واٹسن سولہ رنز کے انفرادی سکور پر لیڈ کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جونکمین کی گیند پر سمتھ انیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ میک کالم کا کیچ جونکمین کی گیند پر سٹیلنگ نے پکڑا۔ رائٹ محمد کاشف کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔ روجرز بھی محمد کاشف کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہوفمین کو سات کے انفرادی سکور پر بنج نے آؤٹ کیا۔ نیدر لینڈز کی ٹیم: سکاٹ لینڈ کی ٹیم: |
اسی بارے میں جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا20 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ سکور کارڈ14 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||