چندرپال نے آئرلینڈ کو ’روک‘ دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شیونارائن چندرپال نے ایک عمدہ اننگز کھیل ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ کے خلاف ایک بڑی جیت دلائی ہے۔ چندرپال نے 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 102 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے اس میچ کو بارش کی وجہ سے روکنا پڑا جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے ٹارگٹ کو بھی تبدیل کرنا پڑا۔ آئرلینڈ نے اپنی اننگز 183 رنز بنائے لیکن جب بارش کی وجہ سے آئرلینڈ کے اوورز کیے گئے تو ڈک ورتھ لوئس سیسٹم کے تحت 183 کا ٹارگٹ 190 ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز نے یہ 38.1 اوورز میں ٹارگٹ دو وکٹوں کے نقصان پر آسانی کے ساتھ پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل تھے جو 18 رنز بنانے کے بعد لینگفورڈ سمتھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جب سکور 143 پر پہنچا تو ساروان 36 رنز بنانے کے بعد میکیلن کی گیند پر کے او برائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سیمیولز 27 رنز بنانے کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئرلینڈ کے اچھے بلے باز جیرمی برے 72 گیندوں پر 41 رنز بنانے کے بعد ٹیلر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ سب سے قابلے ذکر سکور بوتھا کا تھا جو 28 رنز بنانے کے بعد گیل کی گیند پر وکٹ کیپر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آیرلینڈ پہلے ہی سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ وہ اگر یہ میچ جیت لیتے تو گروپ میں ٹاپ پر ہوتے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: برائن لارا (کپتان)، کرس گیل، شیونارائن چندرپال، رام ناریش ساروان، مارلن سیمیولز، ڈوین براوو، ڈوین سمتھ، دنیش رامدین، آئن بریڈ شا، ڈیرن پاول، جیروم ٹیلر۔ آئرلینڈ کی ٹیم: جیرمی برے، ولیم پورفیلڈ، ای مارگن، این او برائن، ایندرے بوتھا، کیون او برائن، کیلی میکیلن (کپتان)، اینڈریو وائٹ، جان مونی، ڈیو لینگفورڈ سمتھ، بوئڈ رینکن۔ |
اسی بارے میں بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل میچ ٹائی، آئرلینڈ نے جیت چھین لی15 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز سپر 8 مرحلےمیں19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||