سنسنی خیز اختتام، جنوبی افریقہ فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گیانا میں ہونے والے ایک سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا۔ یہ ہدف بڑی آسانی سے پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا تھا اور پینالیسویں اوور میں جنوبی افریقہ نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے۔ یہ اوور سری لنکا کے بولر ملنگا کر رہے تھے۔ اپنے اوور کی پانچویں گیند پر پہلے انہوں نے شان پولاک کو آؤٹ کیا اور چھٹی گیند پر ہال کو آؤٹ کر ڈالا۔ پھر اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر کیلیس کو آؤٹ کر کے انہوں نے پہلے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پھر اگلی ہی گیند پر نتینی کو آؤٹ کر کے چار لگاتار گیندوں پر چار وکٹ لیے۔ اس وقت ایک لمحے کے لیے یہ لگنا شروع ہو گیا تھا کہ سری لنکا یہ میچ جیت سکتا ہے۔ تاہم ملنگا کے دسویں اوور میں پیٹرسن نے چوکا لگا کر جنوبی افریقہ کو میچ جتوا دیا۔
کپتان گریم سمتھ نے ایک مرتبہ پھر اچھی اننگز کھیلی اور نصف سینچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ژاک کیلیس جو کہ بہت عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے ملنگا کے خطرناک سپیل کا شکار ہوئے اور 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈی ویلیئرز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں واس کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ سکور جب 95 پر پہنچا تو مرلی دھرن کی ایک خوبصورت گیند پر وکٹ کیپر سنگاکارا نے جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ کو سٹمپ آؤٹ کر دیا۔ مرلی نے ہی ہرشیل گبز کو اپنی گیند پر ایک بہت اچھا کیچ لے کر آؤٹ کیا۔ اس کی اگلی ہی گیند پر مارک باؤچر بھی ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ جسٹن کیمپ کو سنگاکارا نے جے سوریا کی گیند پر سٹمپ آؤٹ کیا۔ انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ اس سے قبل سرلنکا کی اننگز میں جنوبی افریقہ کے لینگویلٹ نے اپنے آخری میڈ ان اوور میں آرنلڈ، محاروف اور واس کو آؤٹ کر کے میچ میں کل پانچ وکٹ حاصل کیے۔ سری لنکا کے آخری چار وکٹیں مجموعی سکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد گریں۔ اگر دیکھا جائے تو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی اننگز کا آخر قدرے مشترک تھا۔ سری لنکا کے آخری چار وکٹ سکور میں ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد گرے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے چار وکٹ بھی مجموعی سکور میں ایک رن کا اضافہ کر کے گرے۔ تاہم ان کے آخری وکٹ نے میچ بچا لیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن جنوبی افریقہ کے بولرز کو شروع ہی میں اس وقت کامیابی ملی جب نتنی کی گیند پر کیمپ نے تھارانگا کا کیچ صرف تیرہ کے سکور پر لے لیا۔ تیرہ میں سے بارہ سکور تھارانگا نے بنائے تھے۔ تھارانگا کے آؤٹ ہونے کے بعد جے سوریا بھی 26 رنز بنا کر لینگویلٹ کی گیندپر کیلیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان جے وردھنے 12 رنز بنانے کے بعد لینگویلٹ کی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی ٹیم: تھارانگا، جے سوریا، جے وردھنے، سنگاکارا، سلوا، دلشن، محاروف، واس، آرنلڈ، ملنگا، مرلی دھرن۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، اے بی ڈی ویلیئرز، ژاک کیلیس، ہرشیل گبز، کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، اینڈریو ہال، آر جے پیٹرسن، نتینی، لینگویلٹ۔ |
اسی بارے میں سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا21 March, 2007 | کھیل سری لنکا کی ریکارڈ جیت15 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||