BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 March, 2007, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز کی دوسری شکست
نیوزی لینڈ کی پہلی دو وکٹیں ڈیرن پاول نے لی
نیوزی لینڈ نے سٹائرس کے شاندار 80 رنز کی بدولت عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا ہدف چالیسویں اوور میں حاصل کیا۔

سپر 8 مرحلے میں یہ ویسٹ انڈیز کی دوسری مسلسل شکست ہے۔



نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز زیادہ پراعتماد نہیں تھا کیونکہ پہلے ہی اوور میں ان کے اوپنر فلٹن کو ڈیرن پاول نے کلین بولڈ کر دیا۔اس موقع پر دوسرے اوپنر کپتان سٹیفن فلیمنگ نے اننگز قدرے سنبھال لی اور مارشل کے ساتھ شراکت میں سکور 45 تک لیجانے میں کامیاب ہوگئے۔اس موقع پر ڈیرن پاول کو ایک اور کامیابی اس وقت ملی جب مارشل ان کی ایک قدرے آہستہ گیند پر کپتان لارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسری جانب سٹیفن فلیمنگ سکور میں آہستہ آہستہ اضافہ کرتے رہے لیکن اس دوران انہوں نے چوکے لگانے کا کوئی اچھا موقع ضائع نہ کیا اور چھ چوکے لگائے۔وہ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد ایک مشکل رن بناتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے پینتالیس رنز بنائے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے پر سٹائرس کا ساتھ دینے کے لیے میکملن آئے اور دونوں نے اپنے کپتان کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کوئی غیر ضروری خطرہ مول نہیں لیا اور نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو اپنے پچاس اوورز مکمل نہ کرنے دیے اور ساری ٹیم کو 44 اعشاریہ چار اوورز میں 177 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے شاندار بولنگ کا آغاز جیکب اورم نے کیا اور اس کا اتنا ہی شاندار اختتام وٹوری اور شین بونڈ نے کیا۔ ان تینوں نے تین تین وکٹیں لیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کا آغاز چندر رپال اور کرس گیل نے کیا لیکن نیوزی لینڈ کے دونوں ابتدائی بولروں شین بونڈ اور مائیکل میسن نے انہیں پہلے سات اووروں میں چودہ رنز سے زیادہ سکور نہ کرنے دیا۔

جیکب اورم ، وٹوری اور شین بونڈ، تینوں نے تین تین وکٹیں لیں

بونڈ اور میسن کی طرف سے دباؤ جلد ہی کام آیا اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے چندر پال میسن کی ایک باہر جاتی ہوئی گیند پر سٹروک لگانے کی کوشش میں دوسری سلپ میں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے صرف چار رنز بنائے۔

چندر پال کے آؤٹ ہونے پر کرس گیل کا ساتھ دینے کے لیے سراوان آئے جس کے بعد کرس گیل نے محتاط بیٹنگ چھوڑ کر تیز رفتاری سے رنز بنانا شروع کیے اور ہر اوور میں قریباً دو چوکے لگائے۔

سراوان نے بھی چندرپال کا ساتھ دیا لیکن وہ انیس رنز ہی بنا پائے اور 66 کے مجموعی سکور پر اس وقت آؤٹ ہو گئے جب گیند ان کے بلے کے اندورونی حصے کو چھوتی ہوئی گزری اور وکٹ کیپر برینڈن میکلم نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لے لیا۔

نیوزی لینڈ کو اگلی بڑی کامیابی اس وقت ملی جب اورم نے کرس گیل کو 44 کے ذاتی سکور پر آؤٹ کیا۔ گیل کی انگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

کرس گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد کھیل پر زیادہ تر نیوزی لینڈ کے بولرز حاوی رہے اور مسلسل وکٹیں لیتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب شین بونڈ نے بولنگ کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ہی گیند پر براوو کو آؤٹ کر دیا۔وہ بھی سیمیولز اور سراوان کی طرح وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اٹھارہ رنز بنائے۔

 میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت اس وقت واضح طور پر مضبوط ہو گئی جب سکاٹ سٹائرس نے کپتان برائن لارا کو 37 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ لارا کے آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے آخری کھلاڑیوں کو پورے پچاس اوورز کھیلنے اور ایک مناسب ہدف دینے کا چیلنج درپیش تھا جس میں وہ ناکام رہے۔

میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت اس وقت واضح طور پر مضبوط ہو گئی جب سکاٹ سٹائرس نے کپتان برائن لارا کو 37 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ لارا کے آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے آخری کھلاڑیوں کو پورے پچاس اوورز کھیلنے اور ایک مناسب ہدف دینے کا چیلنج درپیش تھا جس میں وہ ناکام رہے۔

سپر 8 مرحلے کا یہ نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ سے ہار چکا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنے گروپ کے تینوں میچ جیت لیے تھے لیکن دوسرے مرحلے تک پہنچتے پہنچتے اس کے دو کھلاڑی ڈیرل ٹفی اور لوا ونسنٹ زخمی ہو گئے جن کی جگہ کرس مارٹن اور ہمیش مارشل نے لی۔

ان دونوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے بلے باز روس ٹیلر بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہیں کھیلے کیونکہ اب وہ بھی ان فٹ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس میچ میں دقت کا سامنا تھا کیونکہ آسٹیلیا کے خلاف میچ دوسرے دن پر ملتوی ہونے کے باعت وہ مسلسل گزشتہ دو دن سے میدان میں تھے۔

ویسٹ انڈیز:
کرس گیل، چندر پال، رام نریش ساروان، مارلن سیموئلز، برائن لارا، ڈوین براوو، رام دین (وکٹ کیپر)، ڈوین سمتھ، سمنز، ڈیرن پاول اور کولی مور

نیوزی لینڈ:
کا انتخاب سٹیفن فلیمنگ (کپتان)، پیٹر فلٹن، ہمیش مارشل، سکاٹ سٹائرس، کریگ میکملن، جیکب اورام، برینڈن میکلم (وکٹ کیپر)، گیمز فرینکلن، ڈینیل وٹوری، مائیکل میسن اور شین بونڈ

امپائرز: روڈی کورٹزن (جنوبی افریقہ)، اسد رؤف( پاکستان)

کرکٹ ورلڈ کپکپ کی خبریں
عالمی کپ میں کون سی ٹیم کیا کر رہی ہے
کرکٹ کا شیدائیسپر ایٹ مرحلہ
آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز تصویروں میں
کچھ اور کرنا ہوگافیورٹ مگر۔۔۔
آسٹریلیا کی ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
جمیکا کا میچ
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تصویروں میں
رکی پونٹنگرکی کا بالنگ اٹیک
انگلینڈ کے خلاف پونٹنگ کی بے یقینی
چندرپال کا میچ
ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ: تصویروں میں
عمران خانورلڈ کپ کی تاریخ
کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک کیا کچھ ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد