 | | | لارا کی ٹیم مسلسل تیسرے دن میدان میں ہوگی جبکہ فلیمنگ کو نئے کھلاڑی شامل کرنا پڑ رہے ہیں |
نیوزی لینڈ سپر 8 کے مرحلے کا اپنا پہلا میچ جمعرات کوانٹیگا میں میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل رہا ہے جو کہ اپنا پہلا میچ آسٹریلیا سے ہار چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنے گروپ کے تینوں میچ جیت لیے تھے لیکن دوسرے مرحلے تک پہنچتے پہنچتے اس کے دو کھلاڑی ڈیرل ٹفی اور لوا ونسنٹ زخمی ہو گئے جن کی جگہ اب کرس مارٹن اور ہمیش مارشل لے رہے ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو بھی دقت کا سامنا ہے کیونکہ وہ مسلسل گزشتہ دو دن سے میدان میں ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اس کا میچ بارش کی وجہ سے دو دن جاری رہا۔
|