BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 April, 2007, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو ہرا دیا
جنوبی افریقہ کی ٹیم
شان پولاک نے میچ کے آغاز میں ہی جیریمی برے کو آؤٹ کر دیا
گیانا میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ کے 152 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا کر میچ جیت لیا ہے۔ یہ نیا ٹارگٹ ڈک ورتھ لیوئس کے قانون کے مطابق جنوبی افریقہ کو ملا تھا۔

جنوبی افریقہ نے یہ ٹارگٹ 31.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جیت میں نمایاں ہاتھ ژاک کیلیس کا ہے جنہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا کہ وہ ایک اعلیٰ پائے کے بلے باز ہیں اور ٹیم کو ہر طرح کے حالات سے نکالنے کے اہل ہیں۔

ژاک کیلیس نے 84 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کے ہمراہ پرنس 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کو بارش کی وجہ سے کئی مرتبہ روکنا پڑا اور اوورز کم کر کے 35 کر دیے گئے۔

جنوبی افریقہ کا پہلا وکٹ ایک کے سکور پر گرا جب ڈی ویلیئرز کوئی رنز بنائے بغیر رینکن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گریم سمتھ تھے جنہیں جونسٹن نے اپنی ہی گیند پر ایک اچھا کیچ لے کر آؤٹ کیا۔ انہوں نے 41 رنز بنائے۔

جب سکور 85 پر پہنچا تو رینکن نے گبز کو وائٹ کے ہاتھوں آؤٹ کر دیا۔انہوں نے صرف چھ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے لینگویلٹ نے تین، پولاک اور ہال نے دو دو جبکہ سمتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور وائٹ نے بنایا جو 30 رنز بنانے کے بعد سمتھ کی گیندپر گبز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ قابلِ ذکر سکور بنانے والے مارگن 28 اور این جے او برائن 25 تھے۔

شان پولاک
شان پولاک نے پہلے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور ابھی نو اوور ہی مکمل ہوئے تھے کہ بارش ہو گئی۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے دو بار میچ کو مزید روکنا پڑا۔ وقت ضائع ہونے کے باعث اوورز کم کر کے 35 کر دیئے گئےگ

آئرلینڈ کا آغاز کوئی اچھا نہیں ہوا اور میچ کے تیسرے اوور میں شان پولاک نے جیریمی برے کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس وقت آئرلینڈ کا سکور صفر تھا۔

آئرلینڈ نے ایک تبدیلی کی اور سیم بولر پال مونیے کو کے او برائن کی جگہ کھلایا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ (کپتان)، اے بی ڈی ویلیئرز، ژاک کیلیس، ہرشیل گبز، اے جی پرنس، مارک باؤچر، جسٹن کیمپ، شان پولاک، اینڈریو ہال، ایل بوسمین، موتھیا نتینی۔

آئرلینڈ کی ٹیم: جیریمی برے، ڈبلیو پورٹرفیلڈ، ای مورگن، این او برائن، اے وائٹ، اے سی بوتھا، ٹی جونسٹن، کے میکلین، پی جے کے مونے، ڈی لینگفورڈ سمتھ، بی رینکن۔

ایمپائر: ڈی جے ہارپر اور ایس جے اے ٹوفل۔

کرکٹ ورلڈ کپآگے کیا ہوگا
سپر ایٹ کے مرحلے میں کون کس سے کھیلے گا
مائیکل وانہمسائیوں کا میچ
آئرلینڈ بمقابلہ انگلینڈ: تصویروں میں
اپل آؤٹسپر ایٹ کا میچ
سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ: تصویروں میں
چندرپال کا میچ
ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ: تصویروں میں
انضمام الحقسبینا میں شبینہ
ہند و پاک کرکٹ کا ’سیاہ‘ سنیچر
ایک تماشائیایک بڑا اپ سیٹ
آئرش جذبہ پاکستانی تجربے پر غالب
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد