وان خوش، انگلینڈ 48 رنزسےجیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولنگوڈ کے 90 رنز اور فلنٹاف کی 43 رنز کے عوض چار وکٹوں کی بدولت عالمی کرکٹ کپ کے سپر ایٹ کے مرحلے میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا ہے۔ گیانا میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 266 رنز بنائے جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایک مرحلے پر جب ’ڈینجر مین‘ نائل اوبرائن کھیل رہے تھے تو کچھ لمحوں کے لیے ایسا لگنا شروع ہو گیا تھا کہ آئرلینڈ یہ میچ جیت سکتا ہے۔ تاہم وہ 63 رنز بنانے کے بعد مائیکل وان کی گیند پر نکسن کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے علاوہ پورٹرفیلڈ 31 رنز بنا کر، وائٹ 38 رنز بنا کر اور جونسٹن 21 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا کر آئرلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آئرلینڈ کی پہلی وکٹ چھ کے سکور پر گری جب برے آؤٹ ہوئے اور جب سکور گیارہ پر پہنچا تو مارگن دو رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پورٹرفیلڈ اور این او برائن نے ایک اچھی پارٹنرشپ بنائی، تاہم جب سکور 72 پر پہنچا تو فلنٹاف کی گیند پر آیئن بیل نے پورٹرفیلڈ کا کیچ پکڑ لیا۔ بوتھا جو او برائن کے ساتھ مل کر سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھا رہے تھے مونٹی پنیسر کی ایک گیند کو ٹھیک طریقے سے نہیں سمجھ سکے اور اونچا شاٹ کھیل کر فلنٹاف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پنیسر نے دوسرا وکٹ کے اوبرائن کا لیا۔ آئرلینڈ کے آخری چار کھلاڑی سکور میں 21 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کولنگوڈ نے بنائے جو بدقسمتی سے اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے اور 90 کے سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر ایڈ جوئس میچ کے دوسرے ہی اوور میں ایک کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت انگلینڈ کے سکور چھ تھا۔
جب سکور 23 پر پہنچا تو مائیکل وان بھی رینکن ہی کی گیند پر وکٹ کیپر جے اوبرائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چھ رنز بنائے۔ 89 کے سکور پر انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی ایئن بیل بھی جے اوبرائن کی گیند پر وکٹ کیپر اوبرائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بیل اور پیٹرسن نے 66 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ کولنگوڈ کے علاوہ انگلینڈ کی طرف سے صرف پیٹرسن اور فلنٹاف ہی آئرلینڈ کے بولرز کو بہتر کھیل سکے۔ پیٹرسن 48 رنز بنانے کے بعد میکیلن کی گیند پر پورٹرفیلڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فلنٹاف بھی 62 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر جونسٹن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نکسن بھی 19 رنز بنانے کے بعد بوتھا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم: ایڈ جوئس، مائیکل وان (کپتان)، ایئن بیل، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، اینڈریو فلنٹاف، آر ایس بوپارا، پ اے نکس، ساجد محمود، جیمی اینڈرسن اور مونٹی پنیسر۔ آئرلینڈ کی ٹیم: جیرمی برے، ولیم پورٹرفیلڈ، ای مارگن، این جےاو برائن، ایندرے بوتھا، کیون جے او برائن، کیلی میکیلن، ڈی ٹی جونسٹن، اینڈریو وائٹ، ڈیو لینگفورڈ سمتھ، بوئڈ رینکن۔ |
اسی بارے میں چندرپال نے آئرلینڈ کو ’روک‘ دیا23 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز کی دوسری شکست29 March, 2007 | کھیل میچ مشکل ہوگا: وولمر17 March, 2007 | کھیل آئرش تماشائی اور حلال کھانا16 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||