دلچسپ میچ، انگلینڈ جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باربیڈوس میں ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان میچ بہت ہی دلچسپ صورت حال اختیار کرنے کے بعد انگلینڈ کی فتح پر اختتام پذیر ہوا۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین پال نکسن نے مشرف مرتضیٰ کو چوکا لگا کر وننگ شاٹ لگائی۔ ان کے ساتھ کولنگوڈ 74 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح انگلینڈ یہ میچ چار وکٹ سے جیت گیا۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ آسانی سے یہ میچ جیتنے جا رہا ہے تو پہلے عبدالرزاق نے ان فارم بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد رفیق نے آؤٹ آف فارم فلنٹاف کو بولڈ کر ڈالا۔ اس کے فوراً بعد ہی محمد رفیق نے بوپارہ کو بھی بولڈ کر ڈالا۔
ایک باؤنسی اور بولروں کے لیے نسبتاً زیادہ مددگار وکٹ پر انگلستان نے بنگلہ دیش کو اڑتیسویں اوور میں صرف ایک سو تینتالیس رن پر آؤٹ تو کردیا لیکن انگلستان کی ٹیم یہ چھوٹا ٹارگٹ بھی ایک سخت مقابلے کے بعد پینتالیسویں چھ وکٹیں کھو کر ہی حاصل کرپائی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انگلستان کے کپتان مائیکل وان نے یہ بات مانی کہ انہیں ٹارگٹ پینتالیس اوور سے کافی پہلے اور کم وکٹوں پر حاصل کرلینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش بہت اچھا کھیل رہا ہے انہوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کو ہرایا اور انگلستان کو بھی آج بڑی مشکل میں رکھا۔ مائیکل وان نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ ان کے بیٹسمین بے خوفی سے کھیلتے ہیں اور بولر اچھی لائن لینتھ سے گیند کراتے ہیں اور دوسری ٹیم کے مڈل آرڈر کو دباتے ہیں۔ مائیکل وان نے یہ بھی کہا کہ آج کے میچ سے ملنے والے دو پوائنٹس سے ان کی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف زبردست مدد ملے گی۔ پریس کانفرنس میں بنگلہ دیش کے کپتان حبیب البشر نے بتایا کہ ان کی ٹیم آج اچھا نہیں کھیلی لیکن جب انگلستان کے چھ کھلاڑی ایک سو دس رن پر آؤٹ ہوگئے تھے تو انہیں میچ جیتنے کی امید ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا اس مشکل وکٹ پر دوسو سے اوپر کو کوئی بھی اسکور ایک اچھا ٹارگٹ ہوسکتا تھا اورشروع کے پندرہ اووروں میں کوئی بھی ٹیم اس وکٹ پر کھیلتی تو اس کو مشکل ہوتی۔ اپنے بیٹسمینوں کی جلد بازی پر حبیب البشر کا کہنا تھا چونکہ انگلستان کے بولرشارٹ پچ گیندیں کرارہے تھے تو بیٹسمینوں نے سوچا کہ بڑھ کر کھیلنا بہتر ہوگا لیکن یہ بات چلی نہیں۔ انہوں نے کہا بیٹسمینوں کووکٹ پر ٹھہرنا چاہیے تھا اور اسکور میں اضافہ کرنا چاہیے۔
بدھ کا میچ ہارنے سے بنگلہ دیش سیمی فائنل سے بالکل باہر ہوگیا ہے حالانکہ اسے ابھی ویسٹ انڈیز اور آئیرلینڈ سے میچ کھیلنے ہیں۔ انگلستان کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سترہ اپریل کو جبکہ بنگلہ دیش کا اگلا میچ آئیرلینڈ کے خلاف پندرہ اپریل کو ہے۔ دونوں میچ باربیڈوس میں ہی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم: بنگلہ دیش کی ٹیم: |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||