آسٹریلیا کی دس وکٹوں سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اینٹیگا میں ورلڈ کپ سپر ایٹ کے مقابلوں میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے بارش کے باعث 22 اوور تک محدود میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات گلین میگرا کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وسیم اکرم کے نام تھا۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ لینے والے میگرا کا یہ ریکارڈ توڑنے سے پہلے کہنا تھا کہ ان کے لیے وسیم اکرم کے ریکارڈ کو توڑنا خاص موقع ہو گا۔ 105 رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن نے کیا۔ ایڈم گلکرسٹ نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور میتھیو ہیڈن نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ دونوں اوپنرز نے صرف 13.5 اوورز میں ہدف مکمل کر لیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور شہریار نفیس نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آٹھ کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنر پولین واپس جا چکے تھے۔ تین کے انفرادی سکور پر تمیم اقبال کی وکٹ بریکن نے لی اور شہریار نفیس نے ابھی ایک رن ہی بنایا تھا کہ میگرا نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔ آفتاب احمد بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں رہ سکے اور بریکن ن ان کا کیچ میگرا کی گیند پر لیا۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز محمد اشرفل تھے جنہوں نے 2005 میں بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے خلاف اس تاریخی فتح میں سنچری بنائی تھی۔ وہ بھی زیادہ دیر نہ کھڑے رہ سکے اور صرف چھ رنز بنا کر میگرا کی گیند پر رکی پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ جب بنگلہ دیش کا مجموعی سکور 65 پر پہنچا تو ثاقب الحسن نے ٹیٹ کی گیند پر وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کو کیچ دے دیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ پچیس رنز بنائے۔ کپتان حبیب البشر 21.1 اوور میں 24 رنز بنا کر بریکن کی گیند پر پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ مشرف المرتضی 25 اور مشفق الرحمن 2 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ جو رات بھر کی شدید بارش کے بعد گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا تھا کافی دیر سے شروع ہوا اور ایمپائرز نے فیصلہ کیا کہ میچ کے اوورز کی تعداد پچاس سے کم کرکے بائیس کی جائے گی۔
میچ سے قبل بنگلہ دیش اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کو کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے مسائل درپیش نہیں تھے لیکن میچ کے دوران شین واٹسن زخمی ہوکر باہر چلے گئے۔ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہونے والے پانچ مختلف میچوں میں شکست کا سامنا رہا، تاہم اس نے ویسٹ انڈیز میں جاری ورلڈ کپ کے اب تک کے پانچوں میچ بہت بڑی برتری سے جیتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ کا اس میچ سے قبل کہنا تھا:’ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہماری کارکردگی کے بارے میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ ہم یہاں تک پہنچ جائیں گے‘۔ آسٹریلیا تیسری مرتبہ بھی ورلڈ کپ کا فاتح بننے کی کوشش میں ہے اور میگرا کے مطابق شاید دوسروں کو اس بات پر یقین نہ آئے مگر ورلڈ کپ کے حصول کی اس دوڑ میں انہیں شکست دینا شاید کسی کے لیے آسان کام نہیں ہو گا۔
ہفتے کو ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم: بنگلہ دیش کی ٹیم: |
اسی بارے میں بنگلہ دیش، آسٹریلیا کا مقابلہ آج31 March, 2007 | کھیل ’ آسٹریلیا عالمی کرکٹ کا امریکہ ہے‘28 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا کا ’پروفیشنل‘ مظاہرہ14 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا بمقابلہ ہالینڈ: سکور کارڈ18 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا نے کوئی لحاظ نہ کیا18 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ: سکور کارڈ24 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا کی 103 رنز سے جیت27 March, 2007 | کھیل بنگلہ دیش، آسٹریلیا کا مقابلہ آج24 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||