BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 March, 2007, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکاٹ لینڈ مشکلات کا شکار
ایڈم گلکرسٹ
ایڈم گلکرسٹ نے اچھی بیٹنگ کی اور ایک مضبوط آغاز دیا
عالمی کرکٹ کپ کے سینٹ کٹس میں ہونے والے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے 334 کے جواب میں سکاٹ لینڈ نے 89 رنز بنائے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

ورلڈ کپ: تازہ ترین سکور

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر ماجد حق 16 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ واٹس کو میگرا نے 9 کے سکور پر واٹسن چھ اور ہملٹن کو تین کے سکور پر آؤٹ کیا۔ پونیا ایک رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے اور اس طرح سکاٹ لینڈ کو 335 کا ٹارگٹ دیا۔ آسٹریلوی اننگز کی خاص بات رکی پونٹنگ کی شاندار سنچری تھی جو انہوں پچاسی گیندوں میں بنائی۔ لیکن سنچری بنانے کے بعد وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔


ان کے علاوہ شین واٹسن اور ہوگ نے آخری چار اوورز میں سکاٹ لینڈ کے بولروں کی خوب پٹائی کی اور بالاترتیب 18 اور چالیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اوپننگ پیتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ نے اور ایک اچھا آغاز دیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 91 کے سکور پر گری جب گلکرسٹ براؤن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 46 رنز بنائے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو ہیڈن جو 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ماجد حق نے آؤٹ کیا۔ ماجد نے ہی تیسری وکٹ لی جو مائیکل کلارک کی تھی جو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہوج 29 رنز بنا کر اور ہسی چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن نے اوپنگ کی۔

آسٹریلیا مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش میں ہے لیکن اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں میں اسے مستقل شکست کا سامنا رہا ہے۔

اور اگر سکاٹس نے کسی طرح پانسہ پلٹ دیا تو یہ شاید ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سٹ ہو گا۔

اور سکاٹ لینڈ کے کوچ پیٹر ڈرنن کا بھی خیال ہے کہ کرکٹ میں ’کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہم صحیح کھیلے تو ہم بہت خطرناک ہو سکتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف بھی۔‘

شان ٹیٹ
شان ٹیٹ پچانوے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا سکتے ہیں

اگرچہ آسٹریلیا ورلڈ کپ میں بریٹ لی کے بغیر آیا ہے لیکن پھر بھی اس کے پاس ٹورنامنٹ کے تیز ترین بولروں میں سے ایک شان ٹیٹ ہیں۔

ٹیٹ نے سینٹ ونسنٹ میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے وارم اپ میچ میں 33 رنز کے عوض چار کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

آسٹریلیا: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، نیتھان بریکن، مائیکل کلارک، میتھیو ہیڈن،بی ہوج، بریڈ ہوگ، مائیکل ہسی، مچل جانسن، گلین میکگرا، شان ٹیٹ اور شین واٹسن۔

سکاٹ لینڈ: کریگ رائٹ (کپتان)، جان بلین، ڈوگی براؤن، گیون ہیملٹن، ماجد حق، پال ہوفمین، نودیپ پونیا، گلین راجرز، کولن سمتھ، رے واٹسن، اور فریزر واٹس۔

کچھ اور کرنا ہوگافیورٹ مگر۔۔۔
آسٹریلیا کی ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ کپ2007
نویں کرکٹ ورلڈ کپ کا رنگا رنگ افتتاح
وسیم اکرمورلڈ کپ ریکارڈز
ورلڈ کپ میں کس نے کیا کیا؟
عمران خانورلڈ کپ کی تاریخ
کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک کیا کچھ ہوا
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد