BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 March, 2007, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے کوئی لحاظ نہ کیا
ایڈم گلکرسٹ
ایڈم گلکرسٹ نے اچھی بیٹنگ کی اور ایک مضبوط آغاز دیا
عالمی کرکٹ کپ کے گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے 358 رنز کا ہدف دینے کے بعد ہالینڈ کی ساری ٹیم کو ستائیسویں اوور میں محض 129 رنز پر آؤٹ کر دیا۔



آسٹریلیا کے اوپنرز گلکرسٹ اور ہیڈن نے اننگز کا آغاز اپنے روایتی دھواں دہار انداز میں کیا، خاص طور پر گلکرسٹ نے۔ ہالینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ہیڈن 29 رنز بنانے کے بعد لیڈے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان رکی پونٹنگ گلکرسٹ کا ساتھ دینے آئے جس کے بعد گلکرسٹ نے نہایت جارہانہ انداز اپناتے ہوئے گیارہ چوکوں کی مدد سے ستاون رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی دوسری اور تیسری وکٹ 116 رنز پر گری جب گلکرسٹ 57 اور کپتان رکی پونٹنگ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سینٹ کٹس کے مقام بیسٹری میں ایک روشن صبح عالمی چیمپیئن نے اپنی وہی ٹیم کھلانے کا فیصلہ کیا تھا جس نے سکاٹ لینڈ کو 203 رنز سے ہرا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سینٹ کٹس میں ہو رہے اس میچ میں آسٹریلیا بالکل اس موڈ میں نہیں لگتا کہ وہ ہالینڈ کا لحاظ کرے اور اس کے ساتھ وہ سلوک نہ کرے جو اس نے اپنے گزشتہ میچ میں سکاٹ لینڈ کے ساتھ کیا تھا۔

دوسری جانب ہالینڈ کی ٹیم میں سپنر ڈین وان بنجی شامل ہیں جنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک ہی اوور میں چھ مسلسل چھکے پڑے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف وہ میچ ہالینڈ 221 رنز سے ہار گیا تھا۔

آسٹریلیا: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، نیتھان بریکن، مائیکل کلارک، میتھیو ہیڈن،بی ہوج، بریڈ ہوگ، مائیکل ہسی، مچل جانسن، گلین میکگرا، شان ٹیٹ اور شین واٹسن۔

نیدر لینڈ: زوڈرینٹ، ڈی جے ریکرز، اے این کرویزے، آر این ڈوشانٹ، ڈی وان بنجی، ایم ڈی لیّے، جونکسمین، بورن، وان ٹروسٹ (کپتان)، سمٹس، عدیل راجہ،

کچھ اور کرنا ہوگافیورٹ مگر۔۔۔
آسٹریلیا کی ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ کپ2007
نویں کرکٹ ورلڈ کپ کا رنگا رنگ افتتاح
وسیم اکرمورلڈ کپ ریکارڈز
ورلڈ کپ میں کس نے کیا کیا؟
عمران خانورلڈ کپ کی تاریخ
کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک کیا کچھ ہوا
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد