اینٹیگا: آسٹریلیا کی آسان جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اینٹیگا کے سرووین رچرڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکت دے دی اور انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کی سنچری کسی کام نہ آئی اور آسٹریلیا یہ میچ با آسانی جیت گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور رکی پونٹنگ نے بنایا۔ انہوں نے 106 گیندوں پر 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کلارک 55 اور اینڈریو سمنڈز 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس جیت کی بنیاد اوپنرز ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن نے رکھی اور دونوں نے مل کر 57 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ میتھیو ہیڈن کو 41 کے سکور پر پال کالنگ ووڈ نے بولڈ کیا اور گلکرسٹ 27 رنز بنا کر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر پال کالنگ ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات کیون پیٹرسن کی سنچری تھی جو انہوں نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ وہ بریکن کی گیند پر کلارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے انہوں نے فروری دو ہزار پانچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ وہ ایک روزہ میچوں میں بلے بازروں کی عالمی رینکنگ میں سر فہرست ہیں۔
بوپارا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف پچھلے میچ میں کافی دباؤ میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی تھی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے پیٹرسن کے ساتھ مل کر 62 گیندوں پر پچاس رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ انگلینڈ کو امید تھی کہ اینڈریو فلنٹاف اس اہم میچ میں کچھ کر دکھائیں گے لیکن وہ ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف چار رنز پر ہاگ کی گیند پر وکٹ کیپر گلکرسٹ نے ان کا کیچ لیا ۔ پال کالنگ ووڈ بھی شان ٹیٹ کی گیند پر وکٹ کیپر گلکرسٹ کے ہاتھوں میں کیچ دے کر پویلین لوٹے۔ اس سے صرف تین رنز قبل ایئن بیل آؤٹ ہوئے جنہوں نے نو چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے اور پھر گلین میگرا کی گیند پر ایکسٹرا کور پر مائیکل ہسی نے ان کا کیچ لیا۔ ایئن بیل اور کیون پیٹرسن نے آغاز ہی میں نقصان کے بعد ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 107 گیندوں پر سو رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔ انگلینڈ نے اس میچ میں ایڈ جوائس کی جگہ انڈریو سٹراس کو ٹیم میں شامل کیا لیکن وہ صرف سات رن بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے کپتان مائیکل وان اور ایئن بیل نے اننگز کا آغاز کیا اور صرف دس کے مجموعی سکور پر شان ٹیٹ نے مائیکل وان کو کلین بولڈ کر دیا۔ مائیکل وان ایک مرتبہ پھر ایک اچھی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلے چودہ ایک روزہ میچوں میں سات میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں اور پانچ انگلینڈ نے جبکہ عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک پانچ مرتبہ مد مقابل آئی ہیں جس میں سے انگلینڈ کو دو دفعہ فتح حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم زبردست فارم میں ہے اور اسے ہرانے کے لیے انگلینڈ کو اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔ لیکن خود وان اور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف آج کے میچ میں بھی ناکام ہی رہے۔ انگلینڈ کی ٹیم: آسٹریلیا کی ٹیم: |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||