BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 April, 2007, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا ’مِنی فائنل‘ جیت گیا
ابتدائی جھٹکوں کے بعد جے وردھنے اور چمنداس سلوا نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا
گریناڈا میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے 226 رنز کے جواب میں مطلوبہ ہدف تینتالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کے کپتان رکی پوٹنگ چھیاسٹھ اور اینڈی سمنڈز تریسٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


سری لنکا کی طرف سے رسل آرنلڈ نے دو اور ملنگا بنڈارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اوپنر سنتھ جیاسوریا صرف بارہ رنز بنا کر ناتھن بریکن کے جال میں آئے گئے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ کمار سنگاکارا گلین میگرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ سنگاکارا کوئی سکور کیے بغیر آوٹ ہوئے۔

صرف 27 کے مجموعی سکور پر بریکن کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب اپل تھرنگا سلپ میں میتھو ہیڈن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ابتدائی تین وکٹیں صرف 27 کے مجموعی سکور پر گنوا دینے کے بعد سری لنکا کے کپتان جے وردھنے اور چمندا سلوا کے درمیان ایک طویل شراکت ہوئی جس کے دوران دونوں بلے بازوں نے آسٹریلیا کے بولروں کو خاصا زچ کیا۔

آ

خر کار 168 کے مجموعی سکور پر سِلوا ایک سویپ شارٹ کھیلتے ہوئے لیگ سائڈ پر کیچ ہو گئے۔ انہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔

شراکت کے ختم ہونے بعد آسٹریلیا کے بولرز ایک مرتبہ پھر کھیل میں واپس آ گئے اور محض چند رنز کے اضافے کے بعد کپتان جے وردھنے بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 88 گیندوں پر 72 رنز بنائے جن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم آخری کھلاڑی سکور 226 تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔

سری لنکا کو امید تھی کہ وہ اس میچ میں آسٹریلیا کی مسلسل فتوحات کے سلسلہ کو توڑنے میں کامیاب ہو جائے گا، تاہم شائقین سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کے اپنے مرکزی بولروں چمندا واس اور مرلی دھرن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے فیصلے پرحیران ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم:
میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، اینڈی سمنڈس، مائیکل ہسی، ہوج، ہاگ، سٹوارٹ کلارک، شین ٹاٹ، گلین مکگراتھ۔

سری لنکا کی ٹیم:
تھرنگا، جیا سوریا، جیا وردھنے، سنگاکارا، چمارا سلوا، دلشان، آرنلڈ، مہاروف، کلاسیکارا، بندارا، دلہارا فرنینڈو

امپائرز:
علیم ڈار، بی آر ڈوکٹروو

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد