نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیانا میں ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 129 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 263 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آئرلین کی پوری ٹیم 37.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ڈینئل ویٹوری نے عمدہ بولنگ کرائی اور صرف 23 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شین بانڈ نے دو، جیتن پٹیل نے دو اور جیکب اورم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل کیون او برائن اور نیلاو برائن نے مل کر بہت ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔ اس موقع پر آئرلیڈ کی پوزیشن مستحکم نظر آنے لگی تھی لیکن پھر کیون او برائن ایک اچھی اننگز کھیل کر تین چوکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مجموعی سکور میں صرف پندرہ رن کے اضافے کے بعد نیل او برائن بھی پویلین واپں لوٹ گئے۔ وہ 30 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر اورم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ نیل و برائن کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف نو رنز کا اضافہ ہو پایا تھا کہ آئر لینڈ کی پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ اے وائٹ صفر، کپتان ڈی ٹی جونسٹن 13 اور گیلسپی، کے میکلین صفر اور بی رینکن بھی صفر پر آوٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کے اووپنرز جے پی برے اور ڈبلیو پورٹرفیلڈ نے آئرلینڈ کی اننگز کا آغاز کیا۔ جے پی برے صرف ایک رن بنا سکے جبکہ ڈبلیو پورٹرفیلڈ نے گیارہ رن بنائے ۔ ان دونوں کو شین بانڈ نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے پیٹر فولٹن نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 110 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور پھر میکلین نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ پیٹر فولٹن نے جیکب اورم کے ساتھ مل کر 54 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ اس کے بعد مجموعی سکور میں صرف نو رنز کے اضافے کے ساتھ جیکب اورم بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔
آخری دس اوورز میں نیوزی لینڈ کے جیمز فرینکلن اور برینڈن میکولم نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 7.1 اوورز میں 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ جیمز فرینکلن نے 22 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے اور برینڈن میکولم جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کی جانب سے ڈی لینگفورڈ سمتھ، میکلین اور اے وائٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کریگ میکملن نے کچھ دیر پیٹر فولٹن کا ساتھ دیا اور پھر 22 کے انفراندی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈینئل ویٹوری پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سکاٹ سٹائرس دس رننز بنا کر لینگفورڈ سمتھ کی گیند پر این جے او برائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مارشل بھی صرف سولہ رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان سٹیفن فلیمنگ اور پیٹر فولٹن نے نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز کیا اور آئرلینڈ کو پہلی کامیابی جلد ہی حاصل ہوگئی جب کپتان فلیمنگ صرف دس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 35 تھا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے کوچ جان بریسویل اس میچ سے پہلہ ہے کہ چکے تھے کہ جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ان کے لیے ایک وارننگ ہے اور انہیں ان مقابلوں میں ہر ٹیم اور تمام حالات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ یہ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ تیرہ سال پہلے آئرلینڈ میں مد مقابل آئیں تھیں۔ اس وقت کی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں صرف فلیمنگ آ ج بھی کھیل رہے ہیں۔ فلیمنگ نے اس میچ میں 58 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ وہ میچ چھ رنز سے جیت گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم: نیوزی لینڈ کی ٹیم: |
اسی بارے میں دو تجربہ کار بمقابلہ دو ناتجربہ کار15 March, 2007 | کھیل میچ ٹائی، آئرلینڈ نے جیت چھین لی15 March, 2007 | کھیل میکیلم کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ22 March, 2007 | کھیل شین بونڈ، نیوزی لینڈ کا سہارا09 March, 2007 | کھیل انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا06 February, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||