انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برسبن میں انگلینڈ نے کامن ویلتھ بنک سیریز کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو چودہ رن سے شکست دے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس فتح کے بعد انگلینڈ فائنلز میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔ برسبن میں انگلینڈ نے میچ جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 271 رنز کا ہدف فراہم کیا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 258 رن بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان سٹیفن فلیمنگ نے شاندار سنچری بنائی لیکن ان کے 106 رن بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔ فلیمنگ اور ونسنٹ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں صرف تیرہ اوور میں اکیاسی رن بنائے تاہم بعد میں آنے والے کیوی بلے باز انگلش بالروں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیئم پلنکٹ نے تین، پال کالنگ وڈ نے دو جبکہ فلنٹاف اور پنیسر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پال کالنگ وڈ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں 270 رن بنائے۔ کالنگ وڈ 106 رن بنا کر بولڈ ہوئے۔ انہیں شین بونڈ نے آؤٹ کیا۔ شین بونڈ نے اس میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ کالنگ وڈ کے علاوہ اینڈریو سٹراس بھی نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے۔ اس میچ میں سٹراس کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا گیا تھا اور انہوں نے اس تبدیلی کو درست ثابت کرتے ہوئے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم ٹیم میں واپس آنے والے اور سٹراس کی جگہ اوپننگ کرنے والے مائیکل وان ناکام رہے۔ وہ بنا کوئی رن بنائے بونڈ کا شکار بنے۔ کامن ویلتھ بنک سیریز کا فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہو گا اور اس سلسلے کا پہلا میچ نو فروری کو ملبرن، دوسرا گیارہ فروری کو سڈنی اور ضرورت پڑنے پر تیسرا میچ ایڈیلیڈ میں تیرہ فروری کو ہو گا۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا دیا30 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کو عبرتناک شکست26 January, 2007 | کھیل وولمرانگلینڈ کی کوچنگ کےخواہاں 22 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی ہار کا سلسلہ جاری19 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی پہلی کامیابی 16 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||