انگلینڈ کو عبرتناک شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دورہ آسٹریلیا کے دوران انگلینڈ کو ایک اور شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کرانگلینڈ کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف چونتیس اوروں میں ایک سو دس رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلیا نے مطلوبہ سکور صرف چوبیس اوروں میں پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور این بیل کا رہا جنہوں نے صرف اکتیس گیندوں پر پینتیس رنز بنائے۔ اینڈریو فلنٹاف سولہ رنز اور اینڈریو سٹراس سترہ رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر میچل جانسن نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریٹ لی اور ہاگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ سکور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ایڈم گلگرسٹ تھے جو انیس گیندوں پر تئیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ | اسی بارے میں پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی شکست12 January, 2007 | کھیل سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا09 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی ہار کا سلسلہ جاری19 January, 2007 | کھیل مائیکل وان ایک بار پھر کپتان07 January, 2007 | کھیل سڈنی: آسٹریلیا کی ایک اور فتح21 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||