انگلینڈ کی ہار کا سلسلہ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی ون ڈے سیریز کےایک میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 156 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتےہوئے بیالیس اوروں میں ایک سو پچپن رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے ایم بی لوئی چھتیس رنز بنائے جو سب سے زیادہ سکور رہا۔ اینڈریو فلٹاف کے ستائیس اور ڈیریمپل کے انتیس رنز کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان ان فٹ ہونے کی وجہ سے حصہ نہیں لے رہے ہیں اور ان کی جگہ اینڈریو فلنٹاف کپتانی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹسمین کیون پیٹرسن گزشتہ میچ میں فاسٹ بولر گلین میگرا کی گیند پر زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں انگینڈ آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار گیا تھا جبکہ ایک دوسرے میچ میں اس نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا۔ | اسی بارے میں سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا09 January, 2007 | کھیل ایشز: آسٹریلیا کی لگاتار چوتھی فتح28 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی18 December, 2006 | کھیل انگلینڈ کی حیران کن شکست05 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||