BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ کی حیران کن شکست
اینڈریو فلنٹاف کا آوٹ مشکوک تھا
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے میچ کے آخری دن انگینڈ کی پوری ٹیم کو دوسری اننگز میں صرف ایک سو انتیس رنز پر آؤٹ کرکے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں ایک بہت بڑا سکور بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد میچ ہار گئی ہو۔

ایڈیلیڈ میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرکے آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں صفر کے مقابلے میں دو میچوں سے برتری حاصل کر لی ہے۔ دو میچوں کی برتری سے آسٹریلیا نے اس سیریز میں ایسی پوزیشن حاصل کرلی ہے جہاں سے مبصرین کے خیال میں انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز ٹرافی کا دفاع کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور نظر آتا ہے۔

گزشتہ برس برطانیہ میں ہونے والی ایشز سریز انگلینڈ نے جیتی تھی۔

ایڈیلیڈ کے آخری دن انگلینڈ کی ٹیم کی نے نو وکٹیں صرف 43 رنز کے عوض گنوا دیں۔ انگلینڈ کے بلے باز زیادہ تر غلط شاٹس کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیئے ایک سو اڑسٹھ رنز دکار تھے جو اس نے سولہ اوور میں حاصل کر لیئے۔ رکی پونٹنگ اور مائیکل ہسی نے بالترتیب انچاس اور اکسٹھ رنز بنائے اور ان کے درمیان تراسی رنز کی فیصلہ کن شراکت ہوئی۔

پونٹنگ اور ڈیمن مارٹن کی وکٹیں تھوڑے سے وقفے سے گریں لیکن مائیکل کلارک نے ہسی کے ساتھ مل کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی شکست میں شین وان اور بریٹ لی نے اہم کردار ادا کیا شین وان نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد ائین بیل کے رن آؤٹ میں بھی مدد کی جس سے انگلینڈ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا۔ اس کے بعد بریٹ لی نے ایک پرانی گیند کو ہوا میں سوئنگ کرکے فلنٹاف اور گرینٹ جونز کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ فلنٹاف اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ ان کے پیڈ پر لگی ہوئی ایک گیند پر ان کو ایمپائر سٹیو بکنر نے کیچ آؤٹ قرار دے دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد