سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشز شیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانے کے بعد انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سڈنی میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنشینل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 77 رنز سے ہرا دیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکیس رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رن بنا سکی۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ہیڈن کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ایڈم گلکرسٹ کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں انتیس بالوں پر انہتر رن بنا ڈالے۔ گلکرسٹ نے پانچ چھکوں کی مدد سے انتیس گیندوں پر 48 جبکہ پونٹنگ نے چھبیس گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ اینڈریو سائمنڈز اور کیمرون وائیٹ نے بھی آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انگلش بالر جیمز اینڈرسن کے چار اووز میں آسٹریلوی بلے بازوں نے چونسٹھ رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اس میچ میں کل چودہ چھکے لگائے گئے جو کہ اس طرح کے میچوں میں ایک ریکارڈ ہے۔ 222 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 78 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے چھ وکٹ گر چکے تھے۔ تاہم بعد ازاں جیمی ڈیرلمپل اور وکٹ کیپر پال نکسن نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی جو کہ ناکام رہی۔ آسٹریلیا کی جانب سے سائمنڈز نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ | اسی بارے میں وارن، میگرا اور لینگر ریٹائر ہوگئے05 January, 2007 | کھیل ایشز: آسٹریلیا کی لگاتار چوتھی فتح28 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا کے دو کھلاڑی آؤٹ26 December, 2006 | کھیل انگلینڈ: اننگز کی شکست کا سامنا28 December, 2006 | کھیل انگلینڈ کو ’وائیٹ واش‘ کا سامنا24 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||