BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 January, 2007, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سڈنی: آسٹریلیا کی ایک اور فتح
مائیکل کلارک
مائیکل کلارک 75 رن بنا کر آؤٹ ہوئے
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

یہ ایک روزہ مقابلوں میں آسٹریلیا کی آٹھویں لگاتار فتح ہے۔

سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں مائیکل کلارک کا کیچ چھوڑنا اور ہسی کے رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنا نیوزی لینڈ کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر کریگ میکملن کے نواسی رن کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں دو سو اٹھارہ رنز بنائے۔

میکملن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی بالروں کا مقابلہ نہ کر سکا اور پانچ کیوی بیٹسمین دوہرے ہندسوں میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹیورٹ کلارک نے چار جبکہ میگراتھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اس کے ابتدائی تین کھلاڑی صرف سترہ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم مائیکل کلارک نے پہلے اینڈریو سمنڈز اور پھر مائیکل ہسی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل کلارک 75، سمنڈز 38 اور ہسی 65 رن بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینئیل ویٹوری،گلسپی اور میسن نے دو، دو جبکہ میکملن اور فرینکلن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد